• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گاوسکر نے ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو خبردار کیا

Updated: September 16, 2024, 10:01 PM IST | Mumbai

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان نے کہا: مہمان ٹیم پاکستان میں۰۔۲؍ کی تاریخی فتح کے بعد آرہی ہے

Indian Cricket Team Players. Photo:PTI
ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

تجربہ کار ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم کو اگلے  ۲؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کا سامنا کرتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم پاکستان میں۰۔۲؍ کی تاریخی فتح کے بعد آرہی ہے۔
ہندوستان اپنے گھریلو سیزن کا آغاز۱۹؍ سے ۲۳؍ ستمبر تک چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے کرے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں۲۷؍ ستمبر سے یکم اکتوبر تک کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گی۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے  دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیشی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک ایسی قوت ہے جس  سے سخت مقابلہ ہونا چاہئے۔ یہاں تک کہ چند سال قبل جب  ہندوستان  نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تو بنگلہ دیشیوں نے انہیں سخت مقابلہ دیا تھا۔ اب پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد وہ  ہندوستان  کا بھی مقابلہ کرنے کیلئے  تیار ہیں۔
گاوسکر نے اپنے کالم میں لکھاکہ ’’ `ان کے پاس کچھ بہترین کھلاڑی اور کچھ نئے ہونہار کھلاڑی ہیں، جنہیں اب وہ خوف نہیں ہے جو بین الاقوامی کھیل میں ان کے ابتدائی مرحلے کی خصوصیت تھی۔ اب، ان کو کھیلنے والی ہر ٹیم جانتی ہے کہ وہ اپنی  مستعدی  نہیں گنوا سکتے۔ یہ یقیناً  ایک ایسا سلسلہ ہوگا جس کا بے صبری سے انتظار کیا جائے گا۔
دونوں ٹیسٹ میچ جاری۲۰۲۵۔۲۰۲۳ء ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ سائیکل کا حصہ ہیں، جہاں ہندوستان۶۸ء۵۲؍ فیصد پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش۴۵ء۸۳؍ فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہندوستان کیلئے  ۱۰؍ میچوں کے ایک مشکل ٹیسٹ سیزن کا آغاز بھی کرتی ہے، جس میں اکتوبر-نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی شامل ہے۔ اس کے بعد ہندوستان۲۰۲۵ء ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرنے کیلئے پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی سیریز کیلئے آسٹریلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK