Inquilab Logo

جرمنی اور اسپین کامیچ ڈرا ، ہسپانیہ سرفہرست

Updated: November 29, 2022, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

ورلڈ کپ کے میچ میں دونو ںٹیموں کا ایک ایک گول ۔ اسپین کی ٹیم گروپ ای میں ۴؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر

Germany`s Jamal Musyala helped to score the important goal for the team.Picture:INN
جرمنی کے جمال موسیالا نے ٹیم کیلئے اہم گول کرنے میں مدد کی ۔ تصویر :آئی این این

؍۴؍بار کی عالمی چمپئن جرمنی  نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ مقابلے میں  اسپین کے ساتھ۱۔۱؍گول سے ڈرا میچ کھیلا اور آخری۱۶؍ میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔اسی کے ساتھ اسپین ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ اپنے گروپ میں ۴؍پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گیا ہے جبکہ جرمنی ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے چوتھے نمبر پرموجود ہے۔  اس ڈرا کے ساتھ۴؍بار کی عالمی چمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہلیز پر ہے۔ جرمن کوچ ہینسی فلک نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ انہوں نے  مزیدکہا کہ `کھلاڑی جانتے تھے کہ گول کرنے کے بعد کس طرح  کی  کارکردگی  کا مظاہرہ کرنا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے انہوں نے دوسرے ہاف میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ `ٹیم کا اگلا میچ کوسٹاریکا کے ساتھ ہے اس کے باوجود  ہم اس میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہے کیونکہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم کے لئے بنائے گئے منصوبہ  پر انحصار کرنا ہوگا۔ اسپین کو اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے اب جاپان کے خلاف ایک پوائنٹ درکار ہے جب کہ جرمنی کو کوسٹاریکا کو ہرانا ہے اور توقع ہے کہ جاپان اسپین کو آخری گروپ میچ میں شکست نہیں دے گا۔ اسپین کے کوچ نے کہا’’ `آپ کے پاس جرمنی کے خلاف میچ جیتنے اور خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع تھااس کے باوجود آخر میں ہم ایسا نہیں کر سکے، ہمیں اپنی پوزیشن کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ دو میچوں کے بعد ہم اپنے گروپ میں سرفہرست ہیں۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ کے ۸۲؍ویں منٹ تک جرمن ٹیم ایک گول سے پیچھے تھی۔ نکلاس فلکروز نے۸۳؍ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس سے قبل۶۲؍ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے ٹیم کےلئے گول کیا۔ اسپین ۴؍پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں سرفہرست ہے  جبکہ جرمنی ایک  پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاپان۳؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوسٹاریکا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپین کے خلاف ڈرا ہونے کی وجہ سے جرمنی کے آگے بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے۔ اسے آگے جانے کیلئے کوسٹاریکا کے خلاف اپنا اگلا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اسپین اپنے اگلے میچ میں جاپان کو شکست دے دی۔ ۵۶؍ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسپین کے الوارو موراتا نے پہلا گول بغیر کسی گول کے پہلے ہاف کے بعد ۶۲؍ویں منٹ میں کیا۔ لیفٹ بیک جورڈی البا نے پنالٹی باکس کے باہر گیندپاس کی۔ موراتانے خوبصورتی سے گیند کو  جال میں پہنچا دیا۔ جرمنی نے آخری۳۰؍ منٹ میں جارحانہ انداز میں کھیلا۔ متبادل کھلاڑی فلکروز نے ۸۳؍ویں منٹ میں گول کیا۔ گول جمال موسیالا کے پاس سے ہوا۔ اس میچ میں جرمنی سے زیادہ اسپین کا قبضہ تھا۔ اسپین نے ۶۵؍ فیصد وقت گیند کو اپنے پاس رکھا۔ دوسری جانب جرمنی صرف۳۵؍ فیصد وقت گیند کو اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہا۔ پہلے ہاف میں دفاعی کھیل کھیلنے کے بعد دوسرے ہاف میں جرمنی نے حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جرمنی نے پورے میچ میں گول پر مجموعی طور پر۱۱؍شاٹس لگائے۔ اس کے ساتھ ہی اسپین صرف۷؍ شاٹس ہی لگا سکا۔اسپین کے گول کیپر اونائی سیمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ میں۳؍ اہم گول بچائے۔۷۴؍ ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسیالا نے  ڈیفینڈرس  کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو اندر لے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK