قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۶؍رن بنالیے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 13, 2025, 7:07 PM IST | Lahore
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۶؍رن بنالیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۶؍رن بنالیے ہیں۔ ٹونی ڈی زورزی ۸۱؍رن اور سینوران متھوسامی۶؍ رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے۴؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ۳۷۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Tony de Zorzi leads the Proteas response against Pakistan in Lahore 👊#WTC27 #PAKvSA 📝: https://t.co/Lr9yl9cGbb pic.twitter.com/UvRCezYhwi
— ICC (@ICC) October 13, 2025
جنوبی افریقہ کا پہلا وکٹ ۴۵؍رن پر گرا جب ایڈن مارکرم ۲۰؍رن بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ۸۰؍رن کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی ۱۷؍ رن بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔
۱۷۴؍رن کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن ۷۱؍ رن بناکر آغا سلمان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ٹرسٹن اسٹبس ۸؍رن بناکر نعمان علی کا شکار بنے جبکہ ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ۲۰۰؍رن کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین ۲؍ رن بناکر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:کوکو گف نے پیگولا کو ہرا کر ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا
قبل ازیں پاکستان نے پیر کو صبح۳۱۳؍ رن ۵؍وکٹوں کے نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کی شروعات کی تھی۔ محمد رضوان۶۲؍رن اور سلمان آغا ۵۲؍رن کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ جنوبی افریقہ کے بولر سینوران متھوسامی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان ٹیم ۳۷۸؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سینوران متھوسامی نے دوسرے روز چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر۶؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے۱۰۲؍ویں اوور میں سینوران متھوسامی نے ۳؍ پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مذکورہ اوور کی تیسری گیند پر محمد رضوان ۷۵؍ رن بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی صفر پر بولڈ ہوگئے، چھٹی گیند پر ساجد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ تھما بیٹھے۔
شاہین آفریدی بھی ۷؍ رن بناکر متھوسامی کا شکار بنے جبکہ سلمان علی آغا ۹۳؍رن بناکر سبرائن کی گیند پر متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینوران متھوسامی نے ۶، پرینیلن سبرائن نے۲، کگیسو ربادا اور سیمون ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔