رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ہاتھوں ۹۲؍ رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے کے بعد گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھ من گل نے کہا کہ’’گراؤنڈ فیلڈنگ امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔‘‘
EPAPER
Updated: May 27, 2026, 4:06 PM IST | Dharamshala
رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ہاتھوں ۹۲؍ رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے کے بعد گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھ من گل نے کہا کہ’’گراؤنڈ فیلڈنگ امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔‘‘
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے کوالیفائر وَن میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ہاتھوں ۹۲؍ رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے کے بعد گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھ من گل نے کہا کہ’’گراؤنڈ فیلڈنگ امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔‘‘ پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرنے کے بعد جی ٹی نے تین چانس ڈراپ کیے اور ایک رن آؤٹ کا موقع بھی گنوایا۔ سب سے اہم موقع کگیسو ربادا نے ۱۴؍ویں اوور میں پرسدھ کرشنا کی گیند پر بلے بازی کر رہے رجت پاٹیدار کا گنوایا، اس وقت پاٹیدار۱۳؍ گیندوں پر ۲۱؍ رن بنا کر ہی کھیل رہے تھے۔
۱۴؍ اوورز کے اختتام کے بعد آر سی بی کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر۱۴۰؍ رن تھا جو کہ دھرم شالہ کی ہائی اسکورنگ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اوسط (پار) اسکور تھا۔ اس کے بعد پاٹیدار نے جارحانہ انداز اپنایا اور آخری چھ اوورز میں آر سی بی نے ۱۱۴؍ رن جوڑلیے۔ پاٹیدار نے ۳۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۹۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کی جگہ کون لے گا؟ دو ناموں کی بازگشت
گل نے میچ کے بعد کہاکہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہم ۱۲؍ویں، ۱۳؍ویں اوور تک اچھی پوزیشن میں تھے اور مجھے نہیں لگتا کہ فیلڈنگ اتنی اچھی تھی۔ ہم نے کچھ کیچ چھوڑے اور پھر گراؤنڈ فیلڈنگ بھی امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔‘‘
جی ٹی کی آدھی ٹیم پاور پلے میں ہی پویلین لوٹ گئی تھی اور۵۱؍رن کے اسکور پر ان کے ۵؍ وکٹ گر چکے تھے۔ ایک وقت تو وہ ۸۸؍ رن پر آٹھ وکٹیں گنوا چکے تھے لیکن راہل تیوتیا کی نصف سنچری کی بدولت وہ۱۶۲؍رن تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ آخری اوور میں ان کی اننگز سمٹ گئی۔
یہ بھی پڑھئے:آرسی بی نے گجرات کو ۹۲؍ رن سے شکست دی
گل نے مزید کہاکہ ’’دباؤ والی مہم میں ہم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ اگر آپ اس گراؤنڈ میں پاور پلے میں اچھا اسکور کرتے ہیں تو ہمیں پتہ ہے کہ یہاں گیند تیزی سے سفر کرتی ہے اور یہاں کی آؤٹ فیلڈ بھی کافی تیز ہے۔ جس طرح سے وکٹ کھیل رہی تھی، ایسی صورتحال میں اگر ایک اچھا پاور پلے جاتا تو اس طرح کے میدان اور حالات میں کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا۔‘‘ گجرات ٹائٹنز کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ۲۹؍مئی کو کوالیفائر ۲؍ میں ہوگا، جہاں وہ نیو چنڈی گڑھ میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر مقابلے کے فاتح سے مقابلہ کریں گے۔