دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو منگل کو آئی پی ایل کوالیفائر وَن میں ۹۲؍ رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرے سال براہ راست فائنل میں جگہ بنالی۔
EPAPER
Updated: May 27, 2026, 2:56 PM IST | Bengaluru
دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو منگل کو آئی پی ایل کوالیفائر وَن میں ۹۲؍ رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرے سال براہ راست فائنل میں جگہ بنالی۔
کپتان رجت پاٹیدار کی نو چھکوں سے سجی ۹۳؍ رنز کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو منگل کو آئی پی ایل کوالیفائر وَن میں ۹۲؍ رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرے سال براہ راست فائنل میں جگہ بنالی۔
آر سی بی نے پانچ وکٹ پر۲۵۴؍ رنز بنانے کے بعد گجرات کو۳ء۱۹؍ اوور میں ۱۶۲؍ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ تاہم اس شکست کے باوجود، گجرات کے پاس اب بھی ۲۹؍ مئی کو کوالیفائر ۲؍ میں فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا، جہاں اس کا مقابلہ راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر میچ کے فاتح سے ہوگا۔
بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، واحد راہل تیوتیا (۶۸؍رن) نے جدوجہد کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جب کہ جوس بٹلر نے ۲۹؍رن اور سائی سدرشن ۱۴؍ رن بنائے۔ باقی بلے باز تو چل میں آیا کی طرز پر میدان آتے اور پویلین لوٹتے رہے۔ کپتان شبھ من گل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیکب ڈفی نے تین، بھونیشور کمار، کرونال پانڈیا اور راسخ سلام ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ کو ایک وکٹ ملا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات نے پاور پلے میں ہی پانچ وکٹ گنوا دیے تھے اور یہیں سے ان کی شکست طے ہوگئی تھی۔ گل اور سائی سدرشن سستے میں آؤٹ ہوگئے اور اس کا اثر باقی بیٹنگ لائن اپ پر بھی پڑا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم ۱۴۔۱۵؍ اوورز میں آل آؤٹ ہو جائے گی لیکن راہل تیوتیا نے ۴۳؍ گیندوں پر ۶۸؍ رنز بنا کر میچ کو آخری اوور تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھئے:یہ حیرت انگیز ہے کہ ہندوستان میں’’الفا‘‘ جیسی ایکشن فلم بن رہی ہے :بوبی دیول
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے پہلے کوالیفائر میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی ) نے بلے بازی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ دھرم شالہ کے خوبصورت میدان میں کپتان رجت پاٹیدار کی تباہ کن اننگز کی بدولت بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف مقررہ ۲۰؍ اوورس میں۵؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۵۴؍ رنز کا ریکارڈ ساز مجموعہ بنایا ہے۔
رجت پاٹیدار نے محض ۳۳؍ گیندوں پر۹۳؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں ۹؍ فلک بوس چھکے اور ۵؍چوکے شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پاٹیدار صرف ۲۰؍ رنز پر تھے، تب ان کا ایک آسان کیچ چھوڑا گیا، جو حریف ٹیم کے لیے مہنگا ترین ثابت ہوا۔ انہوں نے گجرات کے گیند بازوں، بالخصوص کلونت کھیجرولیا اور راشد خان کو نشانہ بناتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف چھکوں کی بارش کر دی۔بنگلورو کا ۲۵۴/۵؍اب آئی پی ایل پلے آف کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گجرات ٹائٹنز کے پاس تھا، جنہوں نے ۲۰۲۳ء کے کوالیفائر۲؍ میں ممبئی انڈینز کے خلاف ۲۳۳؍ رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:بائیجو رویندرن کو سنگاپور کی عدالت نے ۶؍ ماہ قید اور۷۰۵۰۰؍ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی
وینکٹیش ائیر نے پہلے ہی اوور میں محمد سراج کو تین چوکے جڑ کر جارحانہ آغاز کیا، تاہم وہ کگیسو ربادا کی گیند پر جلد آؤٹ ہو گئے۔ کگیسو ربادا نے پاور پلے میں اپنی ۱۸؍ویں وکٹ حاصل کر کے محمد سمیع کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وراٹ کوہلی (۴۳؍رن ) اور دیودت پڈیکل (۳۰؍ رنز) نے بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا اور اس سیزن میں ساتویں بار ۵۰؍ رنز کی پارٹنرشپ مکمل کی۔
یہ بھی پڑھئے:بائیجو رویندرن کو سنگاپور کی عدالت نے ۶؍ ماہ قید اور۷۰۵۰۰؍ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی
جیسن ہولڈر نے ایک ہی اوور میں کوہلی اور پڈیکل کو آؤٹ کر کے بنگلورو کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، لیکن پاٹیدار اور کرونال پانڈیا (۴۳؍ رنز) کی ۹۵؍ رنز کی تیز رفتار شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ آخری اوورز میں بنگلورو کے بلے بازوں نے بے رحم بیٹنگ کی۔ راشد خان کے ایک اوور میں ۲۱؍ رنز اور کلونت کھیجرولیا کے اوور میں ۲۸؍ رنز بٹور کر بنگلورو نے اسکور کو ۲۵۰؍رن کے پار پہنچا دیا۔ آخری اوور میں بھی پاٹیدار اور جتیش شرما نے چھکوں کی مدد سے اسکور کو ۲۵۴؍رن تک پہنچا کر حریف ٹیم کے لیے جیت کی راہ انتہائی مشکل بنا دی ہے۔