• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلین میکسویل اور بین ڈوارشئیس کی ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں واپسی

Updated: October 24, 2025, 3:40 PM IST | Sydney

آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے گلین میکسویل اور بین ڈوارشئیس کو واپس بلایا ہے اورتیز گیندباز مہلی بیئرڈ مین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کے لئے جیک ایڈورڈز کوبھی بلایا گیا ہے۔

Glenn Maxwell.Photo:INN
گلین میکسویل۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے گلین میکسویل اور بین ڈوارشئیس کو واپس بلایا ہے اورتیز گیندباز مہلی بیئرڈ مین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کے لئے جیک ایڈورڈز کوبھی بلایا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے دونوں وائٹ بال اسکواڈز میں تبدیلیوں کی تصدیق کرتے ہوئے مارنس لبوشین  کو تیسرے ون ڈے سے باہر  کر دیا ہے۔ لبوشین منگل کو گابا میں شروع ہونے والے کوئنس لینڈ کے  لیے این ایس ڈبلیو کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ کی تیاری کریں گے۔جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ دونوں ہی ٹی۲۰؍ سیریز کے آخری مرحلے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ۱۰؍ نومبر سے ایس سی جی میں  شروع ہونے والے وکٹوریہ کے  لیے این ایس ڈبلیو کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ہیزل ووڈ صرف پہلے دو ٹی۲۰؍ ہی کھیلیں گے، جب کہ ایبٹ ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ۲۰؍ کے بعد اسکواڈ سے رخصت ہوجائیں گے۔
میتھیو کونمین پہلے ایک روزہ میچ میں کھیلے تھے لیکن ایڈم زمپا کی واپسی کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں دوسرے ون ڈے میں انہیں جگہ نہیں ملی تھی، انہیں تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پرتھ ون ڈے میں کھیلنے والے جوش فلپ کو بھی الیکس کیری کی واپسی کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر کردیا گیا تھا، لیکن جوش انگلس کی فٹنیس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، انہیں ٹی ۲۰؍سیریز کے لیے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میکسویل آخری ۳؍ ٹی ۲۰؍ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں واپس آئیں گے، گزشتہ ماہ کے آخر میں نیٹ پریکٹس کے دوران ان کی کلائی زخمی ہو گئی تھی۔ ڈوارشئیس پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز اور ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں سے باہر ہو گئے تھے لیکن انہیں کوئنس لینڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے اور پانچویں ٹی ۲۰؍ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میڈرڈ: عرب نیوز نے۵۰؍زبانوں میں ترجمہ سروس لانچ کی، اردو بھی شامل

تیسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ: مشیل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، کوپر کونلی، جیک ایڈورڈز، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کونیمن، مشیل اوون، جوش فلیپ (وکٹ کیپر)، میٹ رینشا، میتھیو شارٹ، مشیل اسٹارک اور ایڈم زمپا۔
ٹی۲۰؍ سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ: مشیل مارش (کپتان)، شان ایبٹ (پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب)، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین (آخری تین میچوں کے لیے دستیاب)، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشئیس (آخری دو میچوں کے لیے دستیاب)، ناتھن  ایلس، جوش ہیزل ووڈ (پہلے دومیچوں کے لیے دستیاب)، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل (آخری تین میچوں کے لیے دستیاب) جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو کونمین، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، مشیل اوون، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹونیس، اور ایڈم زمپا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK