Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا

Updated: June 03, 2025, 12:21 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پیر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ میکسویل نے پیرکو فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ  ۲۰۲۲ء میں پیر ٹوٹنے کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔

Glenn Maxwell. Picture: INN
گلین میکسویل۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پیر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ میکسویل نے پیرکو فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ  ۲۰۲۲ء میں پیر ٹوٹنے کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔ اس سے ٹیم کو نقصان ہو رہا تھا۔ اس لئے میں نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ کرکٹ کیلئے  دستیاب رہیں گے۔میکسویل نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے جسم کا ردعمل ٹیم کو نقصان پہنچا رہا ہے، میں نے اس بارے میں چیف سلیکٹر جارج بیلی سے بات کی، ہم دونوں نے۲۰۲۷ء کے ورلڈ کپ پر بات چیت کی، میں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس وقت تک کھیل سکوں گا، اب وقت آگیا ہے کہ اس جگہ کیلئے  کسی اور کھلاڑی کو تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر میں بہتر محسوس کروں گا تو میں اپنی جگہ نہیں چھوڑوں گا، میں صرف خود غرضی کی وجہ سے چند سیریز کیلئے  موجود نہیں رہنا چاہتا، ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہ فیصلہ انہیں اگلے ورلڈ کپ منصوبے  کیلئے  بہتر راستہ فراہم کرے گا۔ میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں ۳۳ء۸۱؍ کے  اوسط سے۳۹۹۰؍رن بنائے ہیں اور ۱۴۹؍ میچوں میں۷۷؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ۲۰۱۱ء میں انہوں نے آسٹریلیائی ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں صرف۱۹؍ گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے۲۰۲۳ء کے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف ناٹ آؤٹ ۲۰۱؍رن کی تاریخی اننگز کھیلی جو کسی بھی نان اوپنر کی جانب سے بنائی گئی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK