بی ایم سی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس اسکائی واک کے آغاز کے بعد روزانہ ہزاروں پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان سفرکی سہولیات میسر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: May 31, 2026, 12:14 PM IST | Kurla
بی ایم سی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس اسکائی واک کے آغاز کے بعد روزانہ ہزاروں پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان سفرکی سہولیات میسر آئیں گی۔
کرلا (مغرب) میں واقع ٹیکسی مینس کالونی کے قریب سگنل ممبئی کے مصروف ترین چوراہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں شہری پیدل چلتے ہوئے بی کے سی اور کرلا ریلوے اسٹیشن جاتے ہیں۔ اس ٹیکسی مینس کالونی اور شری کرشنا چوک کے درمیان سیتارام بھیرو مارگ پر اسکائی واک تعمیر کیاجارہا ہے جس کا کام آخری مرحلے میں ہے اور میونسپل افسران نےآر ٹی آئی رضاکار کو بتایا ہے کہ اس اسکائی واک کو جون ۲۰۲۶ء کے پہلے ہفتے میں عام لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
آر ٹی آئی رضاکار انیل گلگلی نے اس پروجیکٹ کے تعلق سے مسلسل خط و کتابت کی ہے۔اگرچہ اسکائی واک کے ایک طرف ایسکلیٹر نصب کیا گیا ہے لیکن یہ بجلی کے کنکشن کا انتظار کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایس ڈبلیو ایم پوسٹ کی وجہ سے ایسکلیٹر کی تعمیر التواء کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شدید گرمی سے آوارہ جانوروں اور پرندوں کے بیمار ہونے کی شرح میں ۲۰؍ فیصد اضافہ
بی ایم سی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس اسکائی واک کے آغاز کے بعد روزانہ ہزاروں پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان سفرکی سہولیات میسر آئیں گی۔ بالخصوص مانسون کے دوران علاقے میں پانی کی بڑی مقدار جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سڑک پار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسکائی واک بہت کارآمد ثابت ہوگا اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، یہ بھی امید کی جارہی ہےکہ اسکائی واک شروع ہونے سے سڑک پر پیدل چلنے والوں کی تعداد کم ہو گی جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پیدا ہوگا لہٰذا شہریوں، طلبہ، بزرگ شہریوں اور ملازمت پیشہ افراد کو اس اسکائی واک سے بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔