Inquilab Logo

نئے چمپئن کیسا تھ فٹبال شائقین کا قطرکو الوداع

Updated: December 19, 2022, 10:41 AM IST | Doha

ایک ماہ تک جاری رہنے والا فٹبال کا میلہ ختم۔ فائنل میں فرانس اور ارجنٹائنا کے کھلاڑیوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کیا

fifa world cup photo;INN
فیفا ورلڈ کپ تصویر :آئی این این

اتوار کو نئے چمپئن کے ساتھ ہی فٹبال شائقین نے قطر کو الوداع کہہ دیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹبال میلے کا اختتام شاندار طریقے سے ہوا اور اتوار کو اختتامی تقریب کے دوران فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ فائنل میچ کے  دوران سبھی کی نظر ارجنٹائنا کے لیونل میسی اور فرانس کے کائلیان ایمباپے پر رہی اور دونوں ہی اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔میچ کے ۲۳؍ویں منٹ میں ارجنٹائنا کو پنالٹی ملی  اور اخبار پرنٹ میں جانے تک اس نے فرانس پر ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی تھی۔ میسی نے پنالٹی پر گول کیا ۔فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی فیفا کے صدرگیانلوئی انفینٹینو بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں مقامی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ زیرنظر تصاویر میں فٹبال کی اختتامی تقریب ، فٹبال شائقین اور ارجنٹائنا اور فرانس کے فائنل میچ کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ فیفا کے اس   ورلڈ کپ میں۴۴۰؍ ملین ڈالرس کی انعامی رقم ۳۲؍ ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔ فاتح اور رنر اپ کے درمیان مجموعی طور پر۷۲؍ ملین ڈالرس کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔  فاتح ٹیم کو۴۲؍ ملین ڈالر کا نقد انعام دیا جائے گا۔ اگر ہم ہندوستانی روپے کی بات کریں تو جیتنے والی ٹیم کو۳۴۷؍ کروڑ روپے ملیں گے۔رنر اپ ٹیم کو ۲۴۸؍ کروڑ روپے ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK