Inquilab Logo

کورونا کے سائے میں ٹوکیواولمپک کا شاندار آغاز

Updated: July 24, 2021, 1:49 PM IST | Agency | Tokyo

کووڈ۱۹؍ کے سبب ایک سال تک ملتوی رہنے کے بعداولمپک گیمز کی باقاعدہ شروعات۔ تمام شریک ممالک کی افتتاحی تقریب میں پریڈ

Outside the Olympic Stadium, the five colors of the .Picture:INN
ٹوکیو اولمپکس اسٹیڈیم کے باہر اولمپکس کی پانچ رنگ نظر آرہی ہیں اور اندر آتش بازی ہورہی ہے۔تصویر: آئی این این

کورونا کے سائے میں ٹوکیو اولمپک گیمز کا جمعہ کو شاندار آغاز ہوگیا۔اس کی  افتتاحی تقریب کے دوران رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئےاور جاپان کے آرٹسٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس بار اولمپکس کورونا وائرس سائے میں   کھیلے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اولمپکس کے لئے بہت سارے اصول بنائے گئے ہیں۔ وائرس کے خطرے کے پیش نظر ، کھلاڑیوں کے لئے بھی بہت سے اصول بنائے گئے ہیں۔ اس بار اولمپکس پچھلے تمام اولمپک گیمز سے مختلف ہونے والے ہیں۔ اولمپکس۲۳؍ جولائی سے شروع ہوگا اور۸؍ اگست تک جاری رہے گا۔  ۵؍ سال کے طویل انتظار کے بعد کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰ء کی افتتاحی تقریب سے شروع ہوا۔ اولمپکس کا آغاز آتش بازی اور رنگا رنگ تقاریب سے ہوا۔ یونانی دستہ نے پہلے مارچ پاسٹ کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے۲۱؍ نمبر پر مارچ پاسٹ کیا۔ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ اور ہندوستان کی باکسنگ اسٹار ایم سی میری کوم  پرچم بردار بنے۔ جاپان نے آخرمیں مارچ پاسٹ کیا۔ پچھلے سال کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ اس بار اولمپکس کا انعقاد تماشائیوں کے بغیر کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کو بھی یاد کیا گیا۔  بہت سی باقی نشستوں پر پلے کارڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔اولمپک اسٹیڈیم بڑے پیمانے پر خالی ہیں اور ان  کے داخلی دروازوں پر ٹوکیو۲۰۲۰ء کی یادداشت کا اسٹور بھی بند ہے۔ان کھیلوں کے ٹریک اور فیلڈ ایونٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
 اسٹیڈیم کے ٹریک پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ گرافکس دکھائے  گئے جبکہ چند معززین اور مدعو کیے گئے مہمان اسٹیڈیم کی نشستوں پر موجود رہے جن میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن بھی شامل  رہیں۔ خیال رہے کہ اولمپکس شروع ہونے سے پہلے ہی پولینڈ کے ۶؍ تیراک وطن لوٹ گئے، پولینڈ کی جانب سے غلطی سے زیادہ کھلاڑیوں کو ٹوکیو بھیجنے کے باعث ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔ پولینڈ کے صرف۱۷؍ تیراکوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ملک کی تیراکی کے فیڈریشن نے طیارے میں جاپان کے لیے۲۳؍ کھلاڑیوں کو روانہ کردیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK