• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یونان: تنخواہوں اور سرکاری خدمات میں بہتری کیلئے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پراترے

Updated: November 27, 2026, 2:42 PM IST | Agency | Athens

ٹریڈ یونین ایڈیڈی، اے ڈی ای ڈی وائی نے اس احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی تاکہ حکومت اور متعلقہ شعبوں کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ کارکنوں کے سالانہ بونس بحال کریں۔

In the capital, Athens, protesters can be seen on the streets, carrying banners and chanting slogans. Photo: INN
دارالحکومت ایتھینر میں مظاہرین بینر اٹھائے سڑک پر نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایتھنز(ایجنسی): یونان میں گزشتہ روز ملک گیر سطح پر ایک بار پھر سخت احتجاجی مظاہرے سامنے آئے ہیں۔ دارالحکومت ایتھینز میں مظاہروں کی وجہ سے میٹرو سروس کی بندش کےعلاوہ کئی اہم ایئرپورٹس پر فضائی سروس بھی معطل ہو کر رہ گئی۔ مظاہرین حکومت سے تنخواہیں بہتر کرنے اور عوام کے لیے خدمات کا معیار بہتر کرنے کے پچھلے کئی ماہ سے مطالبے کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں کی وجہ سے جزیرے میں فیری سروس متاثر ہونے کے علاوہ صبح سویرے سے ہی میٹرو سروس بھی دارالحکومت ایتھینز میں معطل ہو گئی۔ بعض علاقائی ایئر پورٹس پر کمرشل پروازوں کی آمدو رفت بھی معطل ہو گئی۔ معلوم ہوا کہ ٹرانسپورٹ کی ان سہولتوں سے وابستہ کارکن بھی اسی احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ہڑتال پر رہے۔

یہ بھی پڑھئے: مصر میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر الٹ گیا، ۳۱؍ افراد جاں بحق،۲۱؍ زخمی 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونان کے سرکاری محکموں سے متعلق سب سے بڑی ٹریڈ یونین ایڈیڈی، اے ڈی ای ڈی وائی نے اس احتجاجی ہڑتال کی اپیل کر رکھی تھی۔ تاکہ حکومت اور متعلقہ شعبوں کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ کارکنوں کے سالانہ بونسز بحال کریں۔یہ بونسز حکومت نے یونانی قرضوں کے بحران کے دوران روک دیے تھے۔ اسی طرح تعلیم اور صحت کے لیے بھی مالی اخراجات میں کمی کر دی تھی۔اس وجہ سے۱۵؍ ہزار کی تعداد کے قریب اساتذہ اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے علاوہ طلبہ بھی پرامن احتجاج کے لیے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکلے۔ جنہوں نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اسی طرح دیگر یونانی شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔حالیہ ہفتوں کے دوران یہ تیسری بار دیکھا گیا کہ یونانی کارکن اس طرح احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔ یورپ کے دوسرے حصوں میں نوجوان پہلے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا احتجاج اخراجات بشمول گھروں کی لاگت بڑھ جانے جبکہ زندگی کے معیار کے نیچے گرتے چلے جانے کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK