• Mon, 22 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاردک پانڈیا ٹی ۲۰؍ میں ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین بولر بننے کے قریب

Updated: September 21, 2025, 9:02 PM IST | Dubai

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیاٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل میں ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن سکتے ہیں۔ یزویندر چہل کو پیچھے چھوڑنے کے لیے انہیں صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

Hardik Pandya. Photo:PTI
ہاردک پانڈیا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ کے دوران ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل  میں ہندوستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر بن سکتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے ہندوستان کے لیے ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں۹۶؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اگر وہ پاکستان کے خلاف میچ میں ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ سٹار اسپنر یزویندر چہل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن جائیں گے۔ یزویندر چہل کے نام۹۶؍ وکٹ ہیں۔ حال ہی میں، عرشدیپ سنگھ عمان  کے خلاف میچ میں ہندوستان کے لیے ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل میں ۱۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:مانچسٹر یونائٹیڈ نے چیلسی کو شکست دے دی

تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ نے عمان  کے بلے باز ونائک شکلا کو آؤٹ کر کے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں۱۰۰؍ وکٹ مکمل کرلئے۔ عرشدیپ نے۶۴؍ میچوں میں۱۰۰؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے۱۱۷؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں۹۶؍ وکٹ حاصل کئے  ہیں۔ یزویندر چہل نے۸۰؍ میچوں میں۹۶؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ دو ماہ سے ٹی ۲۰؍  فارمیٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے عمان اور پاکستان کے خلاف ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ راشد خان ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں جنہوں نے۱۰۳؍ میچوں میں۱۷۳؍ وکٹ حاصل کئے۔
ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ۲۰۲۵ء میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو ۹؍ وکٹ  سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم نے پاکستان کو ۷؍ وکٹ  سے شکست دی۔ تاہم عمان کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو جیت کے لیے۱۸۹؍ رن کا ہدف دیا۔ اس ہدف کے تعاقب میں عمان نے۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر۱۶۷؍ رن  بنائے۔ اگرچہ عمان جیت نہیں سکا لیکن اس نے ہندوستانی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK