ایشیا کپ تنازع میں آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو سزا سنائی۔آئی سی سی نے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان میچ کے دوران ہونے والے تنازعات پر سخت موقف اختیارکیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 05, 2025, 7:10 PM IST | Dubai
ایشیا کپ تنازع میں آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو سزا سنائی۔آئی سی سی نے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان میچ کے دوران ہونے والے تنازعات پر سخت موقف اختیارکیا ہے۔
ایشیا کپ تنازع میں آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو سزا سنائی۔آئی سی سی نے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان میچ کے دوران ہونے والے تنازعات پر سخت موقف اختیارکیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو پر ان کی میچ فیس کا۳۰؍ فیصد جرمانہ (دو ڈیمیرٹ پوائنٹس کے ساتھ) عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز نے یہ فیصلہ ان واقعات کی باقاعدہ سماعت کے بعد جاری کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو بار بار اشتعال انگیز اشارے کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ یہ واقعات ۱۴، ۲۱؍اور ۲۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو ایشیا کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ۳؍ میچوں کے دوران پیش آئے۔ ریفری پینل نے نتیجہ اخذ کیا کہ رؤف کا رویہ اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف تھا اوراس کی وجہ سے میدان پر تناؤ بڑھ گیا۔دوسری جانب سوریہ کمار یادو کو سیاسی طور پر حساس تبصرے کرنے اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ یہ طرز عمل آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل۲۱ء۲؍ کی خلاف ورزی کے طور پر پایا گیا، جس کا تعلق اس طرز عمل سے ہے جس سے ’کھیل کی بدنامی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان برتری کے لئے پُرعزم
پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی اسی آرٹیکل کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ انہوں نے دبئی میں سپر۴؍ میچ کے دوران نصف سنچری بنانے کے بعد بندوق جیسا اشارہ کیا تھا۔ فرحان کو باضابطہ طور پر خبردار کیا گیا ہے اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ادھر نوجوان ہندوستانی بولر عرشدیپ سنگھ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ میچ کے بعد مبینہ اشارے کی وجہ سے اس کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن ایک تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان کا طرز عمل نامناسب تھا۔ جسپریت بمراہ کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی نقل کی جسے آئی سی سی نے اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف سمجھا۔آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فیصلے میچ کے ویڈیو فوٹیج اور کھلاڑیوں کی وضاحتی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیے گئے۔ آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ ان تادیبی کارروائیوں کا مقصد کھیل کی روح کو برقرار رکھنا ہے، یہاں تک کہ ہندوستان اور پاکستان جیسے روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچوں میں بھی۔