ہندوستانی ٹیم کی سابق کپتان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے ۹۱؍رن بنائے۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 12:46 PM IST | Agency | Raipur
ہندوستانی ٹیم کی سابق کپتان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے ۹۱؍رن بنائے۔
کرکٹ شائقین کودسہرہ کا تحفہ دیتے ہوئے ہندوستانی خاتون بلے بازوں نے رائے پور میں زمبابوے کے خلاف ٹی ۔۲۰؍ میچ میں۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۶؍رن بنا ڈالے۔ شیفالی ورما اور ہرمن پریت کور کے بیٹ سے نکلنے والی چوکوں اور چھکوں کی آتش بازی کے دم پر ہندوستان نے تیسرے ٹی ۔۲۰؍ مقابلے میں بڑا اسکور بنایا۔
شیفالی ورما نے ۳۷؍گیندوں میں ۶۹؍رن بنائے جبکہ ہرمن پریت کور نے ۴۱؍گیندوں میں ناٹ آؤٹ ۹۱؍ رن بنا کر شاندار واپسی کا اعلان کیا۔شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ شیفالی اور انوشکا شرما نے پہلی وکٹ کےلئے۵۰؍ رن جوڑ کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی۔ انوشکا نے ۲۰؍ گیندوں میں ۲۸؍ رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے: بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں؟ شعیب اختر کا بڑا بیان
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد نکی پرساد۹؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں لیکن شیفالی کا طوفان جاری رہا۔ انہوں نے محض ۲۶؍ گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں۶؍چوکے اور ۵؍ چھکے شامل رہے۔ ۴ء۱۴؍ اوور میں شیفالی ورما ۶۹؍رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
شیفالی کے بعد سابق کپتان ہرمن پریت کور نے مورچہ سنبھالا۔ انہوں نے ۲۵؍ گیندوں میں نصف سنچری مکمل کر کے زمبابوے کے گیند بازوں پر دباؤ بڑھا دیا۔ ہرمن پریت نے ۱۰؍ چوکے اور۵؍ چھکے لگائے۔ آخری ۵؍ اووروں میں ہندوستان نے ۶۲؍رن حاصل کئے۔ ہرمن پریت ۹۱؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ زمبابوے کی طرف سے بیلوڈ بیجا نے ۳؍ وکٹ لئے۔ ہندوستان کا ۲۱۶؍ رنوں کا اسکور اس کے بہترین ٹی ۔۲۰؍ انٹرنیشنل اسکوروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ ۳؍میچوں کی ٹی۔۲۰؍ سیریز کے پہلے ۲؍میچ جیت کر ہندوستان نے پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔