Inquilab Logo

ایشین گیمز میں ہرمن پریت سنگھ اور لولینا پرچم بردار

Updated: September 24, 2023, 11:07 AM IST | Agency | Hangzhou

 چین کے ہانگزو میں ایشیائی کھیل ۲۰۲۳ءکی افتتاحی تقریب سنیچر کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے ۵؍ بجے شروع ہوئی۔

The opening ceremony of the Asian Games started in Hangzhou, China. Photo: PTI
چین کے ہانگزو میں شروع ہونے والے ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کی۔ تصویر: پی ٹی آئی

چین کے ہانگزو میں ایشیائی کھیل ۲۰۲۳ءکی افتتاحی تقریب سنیچر کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے ۵؍ بجے شروع ہوئی۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور باکسر لولینا بورگوہین نے پرچم برداروں کا کردار ادا کیا۔ ایشین گیمز میں ہندوستان کے۶۵۵؍ کھلاڑی۳۹؍ کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
ان گیمز کا انعقاد گزشتہ ۲۰۲۲ء میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وبا کے باعث انہیں ۲۰۲۳ء تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں اس بار ایشین گیمز کا ۵؍ سال بعد انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے ۴۵؍ ممالک کے کھلاڑی یہاں پہنچے ہیں۔ 
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور باکسر لولینا بورگوہین نے پرچم برداروں کا کردار ادا کیا۔ ان دونوں نے پریڈ میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ پریڈ کا آغاز کرنے والا پہلا ملک افغانستان تھا، اس کے بعد بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، جمہوری عوامی جمہوریہ چین، ہانگ کانگ، چین، ہندوستان، انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق تھے۔
ہندوستان ۳۹؍ مقابلوں کیلئے ۶۵۵؍ کھلاڑیوں کے سب سے بڑے دستے کے ساتھ ہانگزو پہنچا ہے اور اس کا مقصد انڈونیشیا۲۰۱۸ء میں جیتے گئے۷۰؍ تمغوں کے مقابلے۱۰۰؍ تمغے (۱۶؍ طلائی،۲۳؍ چاندی اور۳۱؍ کانسہ) جیت کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ وہ ٹاپ پر پہنچ سکے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کو دکھانے کے لئے کہ ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۱ء میں اپنی تاریخی کارکردگی کے بعد سے ملک میں کھیل کس طرح تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK