اسپائی یونیورس کے ایجنٹس نے اپنی فلم کو اسپوئیلرز اور ہندوستان کو بچانے کا حلف اٹھایا ہے۔ یہ ایک تخلیقی حلف ہے جسے وائے آر ایف نے اپنے تمام ایجنٹس کیلئے بنایا ہے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai
اسپائی یونیورس کے ایجنٹس نے اپنی فلم کو اسپوئیلرز اور ہندوستان کو بچانے کا حلف اٹھایا ہے۔ یہ ایک تخلیقی حلف ہے جسے وائے آر ایف نے اپنے تمام ایجنٹس کیلئے بنایا ہے۔
یش راج اسپائی یونیورس (وائے آر ایف)نے آنے والے خطرے کے بعد ملک کو بچانے کیلئے اپنی سرحدیں پار کر لی ہیں لیکن انہوں نے اپنی فلم کو اسپوئلرز سے محفوظ رکھنے کا بھی عہد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجا مولی نے ڈیوڈ وارنر کو ’’باہوبلی‘‘ کا شاہی ہیلمٹ تحفہ میں دیا
اسپائی یونیورس کا عہد
مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق وائے آر ایف اسپائی یونیورس کے ایجنٹس، جن میں ٹائیگر، پٹھان اور کبیر شامل ہیں، نے اپنی فلم ’’وار ۲‘‘ کے افتتاحی عمل کے دوران ہی یہ حلف اٹھا لیا تھا۔ ’’وار ۲‘‘ کے ٹریلر میں ہی رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کو حلف لیتے ہوئے اور ’’ہندوستان پہلے‘‘ کہتے ہوئے سناجاسکتاہے۔ ایان مکھرجی اور آدتیہ چوپڑہ کے یہ فیصلہ کرنے کے بعد کہ ایجنسٹس کا مقصد افسانوی کردار ہونےسے برا ہوناچاہئے، ٹریلرمیں اس حلف کو شامل کیا گیا تھا۔مڈڈے کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’ادی اورآرین ایک ایسا موٹو چاہتے تھے جو نہ صرف یہ کہ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے کرداروں کی بنیاد ثابت ہو جبکہ اسپائی یونیورس کے دیگر کرداروں کو بھی جوڑ کر رکھے۔ ادی اور اسکرپٹ رائٹر شری دھار راگھون نےٹریلر میں اس حلف کو شامل کیا تھا۔ اسی لئے شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ سے لے کر سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر‘‘ تک سب یکساں حلف اٹھائیں گے۔‘‘
شری دھارراگھون نے مزید لکھا ہے کہ ’’انڈیا فرسٹ ہمیشہ سے ان کی ڈرائیونگ فورسیز رہا ہے۔ اسی لئے اب سے یہ اسپائی یونیورس کے ہر ایجنٹ کا حلف ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ادی واضح تھے کہ ٹریلر میں فلم کے ایک بھی پلاٹ کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔ اسی لئے ہم نے ایک افسانوی حلف بنایاجسے اسپائی یونیورس کا ہر ایجنٹ اپنے ٹاسک پر جانے سے پہلے اٹھائے گا۔ یہ اس ڈرامائی کہانی کا آئینہ ہے۔ اگر رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر ہندوستان کی حفاظت کے اپنے مقصدکیلئے پرعزم ہیں تو وہ ایک دوسرے سے کیوں لڑ رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی
کچھ ’’وار ۲‘‘ کے بارے میں
’’وار ۲‘‘ کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے انجام دی ہےجبکہ اس میں رتیک روشن، جونیئر این ٹی آڑ اور کیاراایڈوانی نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم عالیہ بھٹ اور شروری کی فلم ’’الفا‘‘کے بعد ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔