Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہرمن پریت سنگھ کو ایشیا کپ میں ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید

Updated: August 26, 2025, 12:54 PM IST | Agency | Rajgir

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی کسی بھی مخالف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔

Harmanpreet Singh. Photo: INN
ہرمن پریت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پیر کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ رہی ہے، ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا اعتماد بلند ہے۔ ہم اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔ 
 آج یہاں ایشیا کپ ۲۰۲۵ءکیلئے راجگیر، بہار میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی آمد پر، ہرمن پریت نے کہا ہم نے بہار میں پہلے کبھی نہیں کھیلا ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ راجگیر ایک سال کے اندر اپنے دوسرے بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جکارتہ میں منعقدہ گزشتہ ایڈیشن میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا، جہاں ۱۵؍نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک نوجوان ٹیم نے پوڈیم پر جگہ حاصل کرکے اپنی مہم میں جوش دکھایا تھا۔ تاہم اس بار ورلڈ کپ کوالیفیکشن داؤ پر لگی ہوئی ہےاس لئے ہمارے پاس بہترین کھیل پیش کرنے کا موقع ہرگا۔ 
 دریں اثنا ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے پہلی بار بہار میں کھیلنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ہم اس باوقار ٹورنامنٹ کےلئے بہار میں آکر بہت خوش ہیں، یہ بڑی بات ہے کہ یہاں بین الاقوامی ہاکی کی میزبانی کی جارہی ہے اور ہم اس خطے کے لوگوں کو اپنے کھیل سے متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کی تیاری اسی طرح ٹھوس ہوگی۔ ہندوستان کو جاپان، چین اور قزخستان کے ساتھ پول’ اے‘ میں رکھا گیا ہے جبکہ پول’ بی‘ میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔ 
 کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ وہ اور ٹیم کے ساتھ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح سےتیار ہیں اور ہم کسی بھی مخالف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK