Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

Updated: June 15, 2026, 2:02 PM IST | Tehran

ڈونالڈ ٹرمپ اور ایران میں تاریخی سطح کا امن تصفیہ ہو گیا ہے، امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔

Iran And Usa.Photo:INN
ایران اور امریکہ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں اور سب کو مبارک ہو، انھوں نے کہا امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر رہا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔انھوں نے کہا اب تیل کی ترسیل بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے اور عالمی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر لائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے دنیا بھر کے تجارتی اور مال بردار جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھئے:دہرادون: پانی کے تنازع میں ہندو نوجوان کے قتل کے بعدفرقہ وارانہ کشیدگی

 
ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اورعالمی معیشت کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔  ایران نے بھی امریکہ سے امن معاہدے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی پر بیان میں کہاکہ معاہدے پر سب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا، مفاہمتی یادداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات ۶۰؍ دن میں ہوں گے. 

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر آر ڈی برمن کی بایوپک میں ان کا کردار ادا کریں گے


 انھوں نے کہا معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا، ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی، ساٹھ روزہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر بات ہوگی اور جوہری معاملات زیر بحث آئیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات میں ثالث موجود رہیں گے، منجمد اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی اور جنگ کا خاتمہ ہونے پر مذاکرات ہوں گے، مذاکراتی عمل میں پابندیوں کے خاتمے پر فوکس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم او یو پر اس وقت تک اتفاق نہیں کیا جب تک اپنے مطالبات کو متن میں شامل نہ کرا لیا۔  واضح رہے کہ امریکا ایران معاہدے کا مکمل متن ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے، سوئزر لینڈ میں ڈیل پر جمعہ کو دستخط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK