Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی:ہندوستانی خاتون ٹیم نےامریکہ کو ہرایا،دیپکا نے۲؍گول کئے

Updated: June 16, 2026, 1:59 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کی خواتین ہا کی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز نیشنز کپ کے پول’ اے‘ کے اپنے پہلے میچ میں ۲؍ گول سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے امریکہ کو ۲۔۳؍سے ہرا دیا۔

Indian hockey player Deepika. Photo: INN
ہندوستانی ہاکی کھلاڑی دیپکا- تصویر:آئی این این
ہندوستان کی خواتین ہا کی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز نیشنز کپ کے پول’ اے‘ کے اپنے پہلے میچ میں ۲؍ گول سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے امریکہ کو ۲۔۳؍سے ہرا دیا۔نارتھ ہاربر ہاکی سینٹر میں اتوار کو کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستان کی جانب سے دیپکانے ۲؍ گول اور نونیت کور نے ایک گول کیا جبکہ امریکہ کیلئے ایشلے سیسا اور میڈلین زیمر نے گول کئے۔ ۲؍ گول کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی شاندار واپسی کرانے والی  دیپکاکو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
 
 
امریکہ نے شاندار آغاز کیا اور ایشلے سیسا نے چوتھےمنٹ میں فیلڈ گول کر کے کھاتہ کھولا۔ امریکیوں نے ۳؍ منٹ بعد ہی اپنی برتری کو دوگنا کر دیا، جب میڈلین زیمر نے ساتویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستانی  ٹیم پر شروعاتی دباؤ بنا دیا۔۲؍ گول سے پچھڑنے کے بعد ہندوستان نے آہستہ آہستہ حملے  میں اپنی پکڑ مضبوط کرنی شروع کی۔ ان کی کوششیں دوسرے کوارٹر میں رنگ لائیں جب ڈریگ فلک اسپیشلسٹ  دیپکانے ۱۷؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر فرق کو کم کیا اور ہندوستان کو کھیل میں واپس لے آئیں۔ ہندوستان کو اس کوارٹر کے درمیان میں ایک اور پنالٹی کارنر ملا۔  دیپکانے ۲۴؍ویں منٹ میں ایک بار پھر کمان سنبھالی اور ایک اورپنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور ۲۔۲؍سے برابر کر دیا۔
 
 
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور ہاف ٹائم سے پہلے شاندار واپسی مکمل کی۔ نونیت کور نے ۲۸؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر میچ میں پہلی بار ہندوستان کو برتری دلائی جس کی بدولت ٹیم۲۔۳؍ کی برتری کے ساتھ بریک میں گئی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان گول کرنے کیلئے سخت مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو ۶۔۶؍ پنالٹی کارنر ملے لیکن کسی بھی ٹیم کے ڈیفنس نے باقی ۲؍ کوارٹروں میں کوئی اور گول نہیں ہونے دیا۔ ہندوستان نے آخری لمحات میں اپنی برتری کو برقرار رکھا اور تینوں پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نیشنز کپ مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔اس جیت کے بعد ہندوستان۳؍ پوائنٹس کے ساتھ پول’ اے‘ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ جاپان بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ برابری پر ہے لیکن گول کے فرق کی بنیاد پر وہ ٹیبل میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK