Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا ’اے‘ نے سپر اوور میںانڈیا ’اے‘ سے جیت چھین لی

Updated: June 16, 2026, 1:48 PM IST | New Delhi

سری لنکا ’اے‘ نے اے ٹیموں کی سہ فریقی سیریز کے ایک نہایت سنسنی خیز مقابلے میں انڈیا’ اے‘ کو سپر اوور میں شکست دے کر یادگار کامیابی حاصل کر لی۔مقررہ ۵۰؍اوورمیں دونوں ٹیموں نے ۲۶۵۔۲۶۵؍رن بنائے جس کے باعث میچ برابر رہا۔

India A Match.Photo:INN
ہندوستان اے میچ۔ تصویر:آئی این این
سری لنکا ’اے‘ نے اے ٹیموں کی سہ فریقی سیریز کے ایک نہایت سنسنی خیز مقابلے میں انڈیا’ اے‘ کو سپر اوور میں شکست دے کر یادگار کامیابی حاصل کر لی۔مقررہ ۵۰؍اوورمیں دونوں ٹیموں نے ۲۶۵۔۲۶۵؍رن بنائے جس کے باعث میچ برابر رہا۔ نتیجے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا، جہاں سری لنکا ’اے‘ نے بغیر کسی نقصان کے ۱۶؍ رن اسکور کئے جبکہ انڈیا’ اے‘ صرف ۱۰؍ رن بنا سکا اور یوں میزبان ٹیم نے دلچسپ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
 
 
 
اس سے قبل انڈیا’ اے‘ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۴۹ء۲؍  اوورز میں ۲۶۵؍ رن بنائے۔ سری لنکا ’اے‘ کے کپتان نے ٹاس جیت کرانڈیا’ اے‘ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ٹیم انڈیاکا آغاز مایوس کن رہا اور ۳۹؍ رنوں کے مجموعے پر دونوں اوپنرز پربھ سمرن سنگھ (۱۱) اور ویبھو سوریہ ونشی (۲۱) پویلین لوٹ گئے۔بعد ازاں رتوراج گائیکواڑ (۳۷) اور کپتان تلک ورما (۲۳) نے تیسری وکٹ کیلئے۵۲؍ رن جوڑ کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم دونوں بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ آیوش بدونی (۱۵)، نشانت سندھو (۶) اور انوکول رائے (۸) بھی جلد آؤٹ ہو گئے، جس سے انڈیا اے ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہو گئی۔مشکل صورتحال میں سریانش شیڈگے اور وپرج نگم نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کے لئے۱۰۴؍  رنوں کی قیمتی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وپرج نگم ۵۱؍ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ سریانش شیڈگے نے۶۶؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۷۲؍ رنوں کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا’ اے‘ کی جانب سے وجے کانت ویاسکانت اور محمد سراج نے ۳۔۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔
 
 
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا’ اے‘ کے تجربہ کار بلے باز سدھیرا سماراوکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷؍ چوکوں کی مدد سے ۹۳؍ رن اسکور کئے۔ وہ آخری اوور کی دوسری گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعہ ۲۶۱؍ رن تھا۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۵؍ رن بنا سکی اور میچ برابر ہو گیا۔
سپر اوور میں سری لنکا نے ۱۶؍رن بنائے ۔ انڈیا’ اے‘ کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی سے بڑی توقعات تھیں، تاہم وہ صرف ۶؍ رن ہی بنا سکے۔ سریانش شیڈگے ۳؍رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے لیکن انڈیا’ اے‘ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔یوں سری لنکا’ اے‘ نے سپر اوور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا’ اے‘ کے خلاف ایک یادگار اور سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK