• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی کھلاڑی ہاردک کو کھیل رتن،ارجن ایوارڈ کیلئے ایک بھی کرکٹر کا نام شامل نہیں!

Updated: December 26, 2025, 11:50 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے سب سے معتبر قومی کھیل ایوارڈ۲۰۱۵ء  کی فہرست نے کرکٹ کے شائقین کو گہری حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Hockey player Hardik Singh. Picture: INN
ہاکی کھلاڑی ہاردک سنگھ۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان کے سب سے معتبر قومی کھیل ایوارڈ۲۰۱۵ء  کی فہرست نے کرکٹ کے شائقین کو گہری حیرت میں ڈال دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ۲۰۲۴ء میں مردوں کی ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں تاریخی فتح اور ۲۰۱۵ء میں خواتین کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی کے شادیانے بج رہے تھے، وہیں ایوارڈ سلیکشن پینل کی فہرست میں کسی ایک کرکٹر کا نام شامل نہ ہونا کسی سنسنی سے کم نہیں۔۲۰۲۳ء  میں محمد سمیع کے ارجن ایوارڈ کے بعد کرکٹ کے لئے یہ سال خشک سالی کا پیغام لے کر آیا ہے۔
کرکٹ کے خلا کو ہاکی کے جاہ و جلال نے پُر کیا ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈ فیلڈ کے جادوگر اور پیرس اولمپکس کے ہیرو ہاردک سنگھ کو ملک کے سب سے بڑے کھیل اعزاز میجر دھیان چند کھیل رتن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ۲۷؍سالہ ہاردک، جنہوں نے۱۶۴؍بین الاقوامی میچوں میں  ہندوستان کا دفاع کیا، اب دھنراج پلے اور پی آر سری جیش جیسے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔اب تک ہاکی کے ۶؍ کھلاڑیوں کو کھیل رتن سے نوازا گیا ہے، دھنراج پلے (۹۹۔۲۰۰۰ء)، سردار سنگھ (۲۰۱۷ء)، رانی رامپال (۲۰۲۰ء)، پی آر سر ی جیش (۲۰۲۱ء)، من پریت سنگھ (۲۰۲۱ء) اور ہرمن پریت سنگھ (۲۰۲۴ء)۔
ہاردک ۲۰۱۸ء میں اپنے سینئر بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد سے ہندوستانی مڈفیلڈ میں ایک اہم کردار رہا ہے۔ وہ ٹوکیو ۲۰۲۰ءاور پیرس ۲۰۲۴ء اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ تھے۔ انہوں نے ایشیا کپ۲۰۲۵ء ایشین چمپئن ٹرافی ۲۰۲۳، اور ایشین گیمز میں ہندوستان کے سونے کے تمغوں میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ صرف ۲۷؍ سال کی عمر میں، ہردک نے ہندوستان کےلئے۱۶۴؍  بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
 ارجن ایوارڈکیلئے نامزد  کھلاڑی
ایتھلیٹکس  تیجسوین شنکر، پریانکا اور محمد افضل، مکےبازی: میں نریندر،شطرنج میں ودِت گجراتی اور دیویا دیشمکھ،جمناسٹکس میں پرنَتی نائک،
ہاکی میں راج کمار پال اور لالریم سیامی،
کبڈی میں سرجیت اور پوجا،
کھو کھو میں نرملا بھاٹی،
ٹیبل ٹینس میں سوتیرتھا مکھرجی،
کشتی میں سونم ملک،بیڈمنٹن میں تریشا جولی اور گایتری گوپی چند،نشانہ بازی   اخِل شیوران اور مہولی گھوش۔روئنگ میں اروِند سنگھ۔پولو میں پدمنابھ سنگھ،یوگاسن میں آرتی پال۔پیرا اور خصوصی زمروں میں نامزدگیاں۔پیرا شوٹنگ میں رودرانش کھنڈیل وال،پیرا ایتھلیٹکس میں ایکتا بھیاڑ۔بہرے کھلاڑیوں کی شوٹنگ میں دھنش شری کانت کو ارجن ایوارکیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK