Inquilab Logo

ہاکی ورلڈ کپ :شوٹ آؤٹ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو خطاب کی دوڑ سے باہر کردیا

Updated: January 24, 2023, 12:43 PM IST | Bhubaneswar

فُل ٹائم تک اسکور ۳۔۳؍گول سے برابر رہا۔ شو ٹ آؤٹ میں کیوی ٹیم نے میزبان ملک کو ۴۔۵؍ گو ل سے ہرادیا۔ راج پال نے ۲؍گول کئے

Indian players are disappointed after being knocked out of the tournament; (PTI) Photo: INN
ہندوستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد مایوس ہیں;(پی ٹی آئی ) تصویر:آئی این این

 نیوزی لینڈ اتوار کی رات سنسنی خیز مقابلے میں میزبان ہندوستان کو شوٹ آؤٹ (فل ٹائم۳۔۳؍گول) میں۴۔۵؍ گول سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء سے باہر کردیا۔
 کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان کی جانب سے للت کمار اپادھیائے (۱۷؍ویں)، سکھجیت سنگھ (۲۴؍ ویں) اور ورون کمار (۴۰؍ ویں) نے گول کئے۔ نیوزی لینڈ کے گول سیم لین (۲۸؍ویں)، رسل کین (۴۳؍ ویں) اور شان فائنڈلے (۴۹؍ویں) نے کئے۔ شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور سکھجیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا جبکہ راج کمار پال نے ۲؍ گول کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نک ووڈس، فلپس ہیڈن اور سیم لین نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ فائنڈلے نے ۲؍ گول کرکے کیویز کی جیت پر مہر ثبت کی۔
 اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے بلجیم  کے خلاف کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میزبان ہندوستان کوارٹر فائنل کیلئے مقابلہ سے باہر ہے اور اب اس کا مقابلہ۲۶؍جنوری کو۹؍ویں سے ۱۶؍ویں پوزیشن کے میچوں میں جاپان سے ہوگا۔
 عالمی ۱۲؍ ویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی سیٹی بجتے ہی اچھی ہاکی کھیلی اور پہلے کوارٹر میں دونوں کیمپوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان نے۱۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی حاصل کیا لیکن۱۷؍ویں منٹ میں للت کے فیلڈ گول کے ذریعے پہلی کامیابی حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے۲۱؍ویں سے۲۴؍ویں منٹ تک ۳؍ پنالٹی کارنر گنوائے لیکن سکھجیت نے۲۴؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کی برتری کو دُگنا کردیا۔ سیم لین نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کر کے ہندوستان کی برتری کم کر دی۔ دو سرے ہاف کے آغاز سے قبل کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ ہندوستان کو آگے بڑھ کر حملہ آور ہاکی کھیلنے کی ضرورت ہے۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے بھی حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پنالٹی کارنر پر جدوجہد کرتے نظر آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK