Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانز کا آغاز: ہالی ووڈ کی اہم شخصیات نے غزہ نسل کشی کی مذمت کرنے والے کھلے خط پر دستخط کئے

Updated: May 13, 2025, 5:59 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کی ۳۸۰؍ سے زائد اہم شخصیات نے ایک کھلے خط پر دستخط کئے ہیں جس میں انہوں نے غزہ پٹی میں اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’’ ہم غزہ ’’نسل کشی‘‘ کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ دستخط کنندگان میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، ہدایتکار اور کھلاڑی وغیرہ شامل ہیںجنہوں نے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ حسونہ کی موت کی بھی مذمت کی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ہالی ووڈ کی ۳۸۰؍ سے زائد اہم شخصیات ، جن میں شینڈلر لسٹ میں شامل ہونے والے رالف فائنس بھی شامل ہیں، نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے اور کانز فلم فیسٹیول کے افتتاح سے قبل ایک کھلا خط لکھا ہے۔اپنے کھلے خط میں فنکاروں نے لکھا ہے کہ ’’ہم غزہ میں جاری ’’نسل کشی‘‘ کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔‘‘ اس خط کو متعدد فلسطینی حامی اداروں نے تشکیل دیا ہے جبکہ اسے فرانسیسی اخبار لبریشن اور امریکی میگزین ورائٹی نے شائع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: جنوبی افریقہ کے ۵۹؍ سفید فاموں کا پناہ گزینوں کے طور پراستقبال

دستخط کنندگان میں ہالی ووڈ کے اداکار ریچرڈ گیئر، سوسن سارنڈن، مشہور اسپانوی ہدایتکار پیڈرو المودوار اور کانز ایوارڈ یافتہ روبین آٹسلینڈ شامل ہیں،نے غزہ کی فوٹو جرنسلٹ حسونہ کی موت کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی فوٹوجرنسلٹ حسونہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ ان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’پٹ  یورر سول آن یوور ہیڈ این واک‘‘ کی نمائش کانز فلم فیسٹیول میں کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری ایرانی ہدایتکارہ سپیدہ فارسی نے کی ہے ۔یاد رہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی فوٹوجرنسلٹ حسونہ سمیت ان کے گھر کے ۱۰؍ افراد اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس کے ایک دن بعد اے سی آئی ڈی نے فلم کے کانز کیلئے منتخب کئے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فارسی نے کانز فلم فیسٹیول کی ٹیم کے فیصلے کا استقبال کیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تباہ کن فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کریں۔

اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی فوٹو جرنسلٹ حسونہ۔ تصویر: ایکس

سپیدہ فارسی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ’’حقیقی بیان کی ضرورت ہے۔ اس فیسٹیول کو سیاسی بنانے کا کوئی جواز نہیں۔‘‘ یاد رہے امسال کانز فلم فیسٹیول کے جیوری صدر جیولیٹ بنوچے نے کانز فلم فیسٹیول کا انعقادکرنے والےا فراد کو بتایا تھا کہ انہوں نے کھلے خط پر دستخط کئے ہیں لیکن ان کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا تاھ کہ ’’انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے اور ’’لبریشن‘‘نے ان کے نام کو شائع نہیں کیا ہے۔دیگر دستخط کنندگان میں جوناتھن گلیزر، امریکی اسٹار مارک رفیلو اور اسپانوی اداکار جیویئر بارڈم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK