Inquilab Logo

ہالینڈ نے۵؍ گول اسکور کرکے چمپئن لیگ کا ریکارڈ برابر کردیا

Updated: March 16, 2023, 12:46 PM IST | Manchester

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل۔ لیپزگ کلب کو ریورس لیگ میں ۰۔۷؍گول سے روند دیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

: ارلنگ ہالینڈ نے منگل کی دیر رات کو یوئیفا چمپئن  لیگ کے ایک میچ میں ریکارڈ برابرکرنے والے ۵؍گول اسکور کئے۔  انہوں نے یہ کارنامہ لیپزگ کے خلاف ہونے والے میچ میں انجام دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی  مانچسٹر سٹی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
 لیونل میسی اور لوئیز ایڈریانو کے بعد وہ ارلنگ ہالینڈ دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یورپی کلب فٹبال لیگ کے ایلیٹ مقابلے میں ایک میچ میں ۵؍ گول کئے ہیں۔ ہالینڈچمپئن  لیگ میں تیز ترین۳۰؍ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔منگل کی دیر رات اتحاد اسٹیڈیم میں لیگ کے راؤنڈ آف۱۶؍ کے ریورس لیگ کے میچ میںسٹی نے لیپزگ فٹبال کلب کو ۰۔۷؍ گول سے روند دیا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکور ۱۔۱؍سے برابر تھا۔ اس طرح مانچسٹر سٹی نے مجموعی طورپر ۱۔۸؍ گول سے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکےاگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
 ۲۲؍ سال،۲۳۶؍ دن کی عمر میں، ہالینڈاس تاریخی مقام تک پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے کائلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی عمر۲۲؍ سال،۳۵۲؍ دن تھی جب انہوں نے اپنا۳۰؍ واں چمپئن  لیگ گول کیا تھا۔ لیکن ناروے سے تعلق رکھنے والے سٹی کے کھلاڑی ۲۲؍ منٹ کے بعد سٹی کو اس میچ میں آگے کردیا۔ہالینڈنے ۲۲؍ویں ، ۲۴؍ ویں، ۲+۴۵؍ویں، ۵۳؍ویں اور ۵۷؍ویں منٹ میں ۵؍گول کئے اوراپنی ٹیم کو آگے کردیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے دیگر ۲؍گول ایلکائی غندوغان نے ۴۹؍ویں اور کے ڈی برائن نے ۲+۹۰؍ ویں  منٹ میں کئے۔ سٹی نے اپنے گھریلو میدان پر جرمنی کے فٹبال کلب لیپزگ کوفٹبال کا اچھا سبق سکھایا۔

انٹرمیلان بھی کوارٹر فائنل میں

انٹرمیلان فٹبال کلب نے بھی منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں ڈرا کے ساتھ چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ریورس لیگ کے میچ میں پورٹو اور انٹر میلان کا میچ بغیر گول کے ختم ہوا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں اٹلی کے فٹبال کلب نے ۰۔۱؍ گول سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ۲؍ میچوں کے مجموعی اسکور کی بنیاد پر انٹر میلان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ منگل کے میچ کے آخری حصہ میں پورٹو کے کھلاڑی اکیونو کوسا کو ریڈکارڈ بھی ملا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK