Inquilab Logo

ہنٹرکم عمر سینچورین بن گئیں، میتھالی اور آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: October 13, 2021, 12:12 PM IST | Agency | Harare

آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر ون ڈے میں سنچری بنانےوالی دنیا کی کم عمر ترین بلے باز بن گئی ہیں۔ انہوں نے یہ انوکھا ریکارڈ زمبابوے کے خلاف اپنی۱۶؍ ویں سالگرہ کے موقع پر بنایا۔

Amy Hunter .Picture:INN
آئر ش کھلاڑی ایمی ہنٹر ۔ تصویر: آئی این این

ہنٹر کم عمر سینچورین بن گئیں، میتھالی  اور آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
 ہرارے  ( ایجنسی): آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر ون ڈے میں سنچری بنانےوالی دنیا کی کم عمر ترین بلے باز بن گئی ہیں۔ انہوں نے یہ انوکھا ریکارڈ زمبابوے کے خلاف اپنی۱۶؍ ویں سالگرہ کے موقع پر بنایا۔ ہنٹر نے ہندوستان کی میتھالی  راج کا ریکارڈ توڑ دیا  جنہوں نے جون۱۹۹۹ء میں۱۶؍برس۲۰۵؍ دن کی عمر میں آئرلینڈ کے خلاف ناٹ  آؤٹ۱۱۴؍رن بنائے تھے۔ ہنٹر  نے اس تسلسل میں پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ مردوں کے کرکٹ میں کم عمر ون ڈے سنچری کا ریکارڈ آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے۱۹۹۶ء میں سری لنکا کے خلاف۱۶؍ سال۲۱۷؍ دن کی عمر میں۱۰۲؍ رن بنائے تھے۔ ہنٹر کا  یہ ریکارڈ نہ صرف ون ڈے کرکٹ میں بلکہ محدود اوورس کے کرکٹ میں بھی ایک ریکارڈ ہے۔ یہاں تک کہ ٹی۲۰؍ کرکٹ میں بھی کسی خاتون یا مرد کھلاڑی نے اتنی کم عمر میں بین الاقوامی سنچری نہیں بنائی۔ہنٹر صرف چوتھا ون ڈے کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی ۱۲۷؍گیندوں کی اننگز کے دوران۸؍ چوکے لگائے۔ یہ خواتین کرکٹ میں آئرلینڈ کی بہترین اننگز بھی ہے۔ انہوں نے کیرن ینگ کے۱۲۰؍ رن  کا ریکارڈ توڑ دیا  جنہوں نے۲۰۰۰ءمیں پاکستان کے خلاف۱۲۰؍ رن بنائے تھے۔ہنٹر کی اننگز نے آئرلینڈ کو۵۰؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۱۲؍ رن بنانے میں مدد دی جو ون ڈے کرکٹ میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ آئرلینڈ نے میچ۸۵؍رن سے جیت کر سیریز ۱۔۳؍ سے  اپنے نام کر لی۔ میچ کے بعد ہنٹر نے بتایاکہ میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ جب میں ۵۰؍تک پہنچی تو میں نے سوچا کہ مجھے وکٹ پر ایک لمبی اننگز کھیلنی چاہیے۔ اس کے بعد جب میں سنچری پر پہنچی تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے۔ ہیلمٹ نکالنا  ہے یا نہیں۔ لیکن جو کچھ بھی تھا۔  یہ ناقابل یقین تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK