Inquilab Logo

حیدرآباد نے ٹریوس اور ہینرک کی مدد سے بنگلور کو شکست دی

Updated: April 16, 2024, 9:53 PM IST | Bengaluru

ٹریوس ہیڈ کی۴۱؍ گیندوں میں ۱۰۴؍رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی ۳۱؍ گیندوں پر۶۷؍ رن کی نصف سنچری اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر سن رائزرس حیدرآباد۳۰؍ ویں میچ میں کامیاب

Travis Head: Photo:INN
ٹریوس ہیڈ۔ (تصویر: آئی این این)

ٹریوس ہیڈ کی۴۱؍ گیندوں میں ۱۰۴؍رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی ۳۱؍ گیندوں پر۶۷؍ رن کی نصف سنچری اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر سن رائزرس حیدرآباد نے۳۰؍ ویں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو۲۵؍ رن  سے شکست دے دی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی یہ ۶؍ میچوں میں چوتھی جیت ہے۔
۲۸۸؍رن کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کیلئے۸۰؍ رن جوڑے۔ مینک مارکنڈے نے وراٹ کوہلی کو ۷؍ویں اوور میں بولڈ کرکے آر سی بی کو پہلا جھٹکا دیا۔ کوہلی نے۲۰؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگا کر۴۲؍ رن بنائے۔ اس کے بعد ول جیکس ۷؍ رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔۱۰؍ویں اوور میں کپتان فاف ڈوپلیسس نے۲۸؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر ۶۷؍ رن بنائے۔ انہیں پیٹ کمنس نے آؤٹ کیا۔   کارتک نے آف اسٹمپ کے باہر کور کے اوپر اچھی لینتھ گیند کھیلنے کی کوشش کی لیکن اس نے بلے کے باہر کا کنارہ لے لیا اور کیپر کلوزن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کارتک کے آؤٹ ہونے سے آر سی بی کی جیت کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ کارتک نے۳۵؍ گیندوں پر۵؍ چوکے اور ۷؍ چھکے لگا کر۸۳؍ رن  بنائے۔ انوج راوت۲۵؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آر سی بی۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹوں پر صرف ۲۶۲؍ رن بنا سکی اور۲۵؍ رن سے میچ ہار گئی۔اس سے قبل  ٹریوس ہیڈ کی۴۱؍ گیندوں پر۱۰۴؍ رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی۳۱؍ گیندوں پر ۶۷؍ رن کی نصف سنچری کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۳۰؍ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پیر کو۲۸۸؍ رن  کا ہدف دیا ہے۔ حیدرآباد نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل۲۰۲۴ء کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK