Inquilab Logo

حیدرآباد کےابھیشیک شرما نے ۴؍ آسٹریلیائی بلے بازوں کو پچھاڑ دیا!

Updated: March 29, 2024, 10:40 AM IST | Agency | Hyderabad

 آئی پی ایل کے ۸؍ ویں میچ میں حیدرآباد کے ابھیشیک شرما نے اپنی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے لئےتاریخ کی تیز ترین ہاف سنچری بنائی۔

Abhishek Sharma Photo: INN
ابھیشیک شرما۔ تصویر : آئی این این

 آئی پی ایل کے ۸؍ ویں میچ میں حیدرآباد کے ابھیشیک شرما نے اپنی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے لئےتاریخ کی تیز ترین ہاف سنچری بنائی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ممبئی انڈینس کیخلاف میچ میں شرما نے ۲۳؍گیندوں پر ۶۳؍ رنوں کی اننگز کھیلی جس میں ۷؍چھکے اور ۳؍ چوکے شامل تھے۔ اس اننگز نے نہ صرف سن رائزرز حیدرآباد کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا بلکہ ابھیشیک نے آسٹریلیا کے ۴؍ بلے بازوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 
 ابھیشیک شرما سے پہلے اسی میچ میں ٹریوس ہیڈ نے ۱۸؍گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جو سن رائزرز کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی بھی تھی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ابھیشیک شرما نےمحص ۱۶؍ گیندوں پر ہاف سنچری مکمل کرتے ہوئے نہ صرف ٹریوس ہیڈ کا ریکارڈ توڑڈالا بلکہ دیگر۳؍ کنگارو بلے بازوں کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔ واصح رہے کہ ۲۰۱۵ءمیں ڈیوڈ وارنر نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ۲۰؍گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے ہی موئزس ہینرک کا ریکارڈ برابر کیا تھا جنہوں نے بنگلور کے خلاف ۲۰؍گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ وارنر نے ۲۰۱۷ءمیں کولکاتا کے خلاف ۲۰؍ گیندوں میں ہاف سنچری بنا کر اپنے ہی ریکارڈ کی برابری کی تھی۔ اس طرح حیدرآباد کیلئے تیز ترین ۴؍ففٹی آسٹریلیا کے بلے بازوں کے نام تھی لیکن ممبئی کیخلاف ابھیشیک شرما نے تباہی مچاتے ہوئے آسٹریلیائی بلے بازوں کو پچھاڑ دیا۔ 
 واضح رہے کہ اس میچ میں حیدرآباد نے۳؍ وکٹ پرآئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے ۲۷۷؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں ممبئی نے ۵؍ وکٹ پر ۲۴۶؍ رن بنائے۔ میچ میں ۳۸؍چھکے لگے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK