Updated: August 28, 2026, 4:06 PM IST
| Mumbai
یَش کی فلم’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس ‘‘ کی ریلیز کے بعد ہدایت کارہ گیتو موہنداس کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ فلم کو شائقین اور ناقدین کے ایک حصے کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملنے کے درمیان گیتو کا کئی سال پرانا بیان دوبارہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
یش اور گیتو موہنداس۔ تصویر:آئی این این
یَش کی فلم’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس ‘‘ کی ریلیز کے بعد ہدایت کارہ گیتو موہنداس کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ فلم کو شائقین اور ناقدین کے ایک حصے کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملنے کے درمیان گیتو کا کئی سال پرانا بیان دوبارہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ گیتو نے اپنی پرانی گفتگو میں اپنے فلم سازی کے انداز کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے لیے اسکرپٹ ایک حتمی چیز نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق وہ لکھتے وقت کچھ اور سوچتی ہیں، شوٹنگ کے دوران چیزیں بدل جاتی ہیں اور ایڈیٹنگ کے مرحلے میں فلم کی شکل مزید تبدیل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اسکرپٹ پر مکمل طور پر قائم نہیں رہتیں ۔ گیتو کے مطابق وہ کچھ لکھتی ہیں، کچھ اور شوٹ کرتی ہیں اور پھر ایڈیٹنگ میں ایک نئی شکل سامنے آتی ہے، جس کے بعد وہ فلم سے مطمئن ہوتی ہیں۔ گیتو نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پروڈیوسرز کے ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے ہی انہیں اپنے تخلیقی طریقۂ کار کے بارے میں آگاہ کر دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈیوسرز کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ جو کچھ وہ اسکرپٹ میں پڑھ رہے ہیں، فلم بالکل اسی شکل میں اسکرین پر نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھئے:آشا بھوسلے کی آواز میں ریکارڈ ہوا آخری فلمی نغمہ ۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگا
ایک اور پرانی گفتگو میں گیتو نے اپنے عمل کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شروع سے آخر تک فلم کی مکمل سمت ہمیشہ پہلے سے طے نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق مشترکہ طور پر اسکرپٹ پر کام کرنے کے دوران بھی چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور وہ سیٹ پر بھی تخلیقی تجربات اور تبدیلیوں کے لیے جگہ رکھتی ہیں۔
۲۶؍اگست کوفلم ’’ٹاکسک‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں یَش مرکزی کردار میں ہیں، جبکہ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہما قریشی، تارا ستاریا اور رکمنی وسنتھ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ فلم گوا کے پس منظر میں بنائی گئی ایک پیریڈ گینگسٹر ایکشن ڈراما ہے۔ فلم کے ایک حصے کو کہانی اور اس کی پیشکش پسند نہیں آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ اسی دوران گیتو کا پرانا ویڈیو دوبارہ سامنے آنے پر بعض صارفین نے ان کے بیان کو ’’ٹاکسک ‘‘ سے جوڑنا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہدایت کارہ نے فلم کے بارے میں اپنے طریقۂ کار کا اشارہ پہلے ہی دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ایران: باقر قالیباب کی اسکاٹ بیسنٹ پر تنقید، کہا اپنےعوام کی ضروریات پر توجہ دیں
یہ بات بھی اہم ہے کہ گیتو کا یہ بیان ’’ٹاکسک ‘‘ کی ریلیز کے بعد دیا گیا نیا بیان نہیں بلکہ کچھ سال پرانا گفتگو ہے ۔ اس لیے سوشل میڈیا پر اسے موجودہ تنقید کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کا اصل مؤقف فلم سازی کے ایک تخلیقی اور غیر روایتی طریقۂ کار کی وضاحت تھا۔ تنقید کے باوجود فلم نے باکس آفس پر مضبوط آغاز کیا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق’ ’ٹاکسک‘‘ نے عالمی سطح پر پہلے دن تقریباً ۱۴۰؍ کروڑ روپے کا گراس کلیکشن کیا۔ یوں فلم کو شائقین کے ایک حصے کی تنقید کے باوجود تجارتی طور پر بڑی اوپننگ ملی ہے۔