Inquilab Logo

میں انہیں دکھاؤں گا کہ میں کون ہوں: سرفرازخان

Updated: February 07, 2023, 1:16 PM IST | Mumbai

ممبئی کے بلے باز نے کہا: کئی افراد نے میرے تعلق سے غلط نتائج اور اندازے اخذکرلئے ہیں

Mumbai team`s star batsman Sarfaraz Khan
ممبئی کی ٹیم کے اسٹار بلے باز سرفرازخان

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل  سرفراز خان رنجی ٹرافی میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں اور ان سے سیریز میں موقع ملنے کی بھی بات کی گئی ہے۔ مڈل آرڈر میں رشبھ پنت اور اجنکیا رہانے کی عدم موجودگی کی وجہ سے سرفراز خان کو ٹیم میں منتخب کئے جانے کی امید تھی  تاہم بلے باز کو سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا اور انہیں ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کم از کم پہلے ۲؍ میچوں کیلئے نظر انداز کردیا گیا ہے۔ 
 آکاش چوپڑہ سے بات چیت کرتے ہوئے سرفرازنے تنقید کرنے والوں پر جوابی حملہ کیا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ `جب میں ورلڈ کپ سے واپس آیا اور۱۔۲؍سال تک آئی پی ایل میں شرکت کی تو کچھ افراد نے کہا کہ سرفراز خان سفید گیند کے کھلاڑی ہیں، جو سرخ گیند کے کرکٹ میں نہیں کھیل سکیں گے لیکن میں جانتا تھا کہ میں یہ کر سکتا ہوں اور میں اس پر سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں ایک ایسے موقع کا انتظار کر رہا تھا جہاں مجھے رنجی ٹرافی میں مسلسل کھیلنے کیلئے ۴۔۵؍ میچ ملیں، اس لئے میں انہیں دکھاؤں گا کہ میں کون ہوں۔بلے باز اب ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں رنجی ٹرافی میں۹۰۰؍سے زائد رن بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ ممبئی کی رنجی ٹرافی کے بلے باز نے کہا کہ  میں نے سخت محنت کی اور محسوس کیا کہ یہ اتنا مشکل نہیں جتنا وہ سوچ رہے تھے۔  میں ممبئی میں کھیلنے کیلئے  واپس آیا اور  میری پہلی سنچری ٹرپل سنچری پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ چیزیں اتنی مشکل نہیں ہیں جتنی کہ لوگ انہیں بنا دیتے ہیں۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ میرا بھی بچپن سے خواب تھا کہ میں سینے پر ممبئی کے لوگو کے ساتھ ہاتھ میں  اور ہیلمٹ بلہ اٹھاؤں اور اچھا مظاہرہ کروں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK