Updated: July 09, 2026, 2:05 PM IST
| Mumbai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو ان کی ۵۴؍ ویں سالگرہ (بدھ) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعزاز سے نوازا ہے۔ گنگولی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے اس پر آئی سی سی کے صدر جے شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوروگنگولی۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو ان کی ۵۴؍ ویں سالگرہ (بدھ) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعزاز سے نوازا ہے۔ گنگولی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے اس پر آئی سی سی کے صدر جے شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ادیوی سیش اور وامیکا گبی جولائی میں ’’جی ٹو‘‘ کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ شروع کریں گے
سورو گنگولی نے یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سابق کپتان نے انسٹاگرام پر لکھا’’مجھے ہال آف فیم میں شامل کرنے پر آئی سی سی اور صدر جے شاہ کا شکریہ۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ۱۰؍ ہندوستانیوں میں سے ایک کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کچھ بڑے ناموں میں شامل ہونا حیرت انگیز ہے۔‘‘
گنگولی نے اپنی پوسٹ میں بی سی سی آئی کو بھی ٹیگ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ۱۱؍ جولائی کو ایڈنبرا میں اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیے جانے والے دیگر سابقہ ہندوستانیوں میں بشن سنگھ بیدی (۲۰۰۹ء)، سنیل گاوسکر (۲۰۰۹ء)، کپل دیو (۲۰۱۰ء)، انیل کمبلے (۲۰۱۰ء)، راہل دراوڑ (۲۰۱۵ء)شامل ہیں۔ ونو مانکڈ (۲۰۲۱ء)، ڈیانا ایڈولجی (۲۰۲۳ء)، وریندر سہواگ (۲۰۲۳ء)، نیتو ڈیوڈ (۲۰۲۴ء) اور ایم ایس دھونی (۲۰۲۵ء)۔
سورو گنگولی ہندوستانی کرکٹ کی ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ اور کپتانی نے ہندوستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ گنگولی نے ۲۰۰۰ء میں میچ فکسنگ کے الزامات سے نبردآزما ٹیم کے کپتان کا عہدہ سنبھالا اور اپنی قیادت کے ساتھ ٹیم کو ایک مضبوط اور طاقتور شناخت دی۔ گنگولی کی کپتانی میں، ہندوستان نے بیرون ملک ٹیسٹ میچ جیتنا شروع کیے اور ون ڈے فارمیٹ میں مخالف ٹیموں کو بھی چیلنج کرنا شروع کیا۔ گنگولی کی کپتانی میں، ہندوستان نے انگلینڈ میں نیٹ ویسٹ سیریز جیتی، ۲۰۰۲ء میں چیمپئن ٹرافی کا مشترکہ فاتح رہا، اور ۲۰۰۳ء ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا۔
۱۹۹۲ء میں ون ڈے اور ۱۹۹۶ء میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے گنگولی نے ۲۰۰۸ء تک جاری رہنے والے کریئر میں ہندوستان کے لیے ۱۱۳؍ ٹیسٹ اور۳۱۱؍ ون ڈے کھیلے۔ انھوں نے ٹیسٹ میں ۷۲۱۲؍ رنز بنائے جس میں ۱۶؍ سنچریاں اور۳۵؍ نصف سنچریاں شامل ہیں، اوریکروزہ میں ۳۳۱؍ رنز، ۳۲؍ سنچریاں اور ۷۲؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ گنگولی کے پاس ٹیسٹ میں۳۲؍ اور ون ڈے میں ۱۰۰؍ وکٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’مسلم ڈلیوری بوائے نہ بھیجنا‘‘ لکھنے والے گاہک کو شرمندہ کردینے پر آفتاب کی پزیرائی
کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد گنگولی کھیلوں کی انتظامیہ میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اس وقت کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی ) کے صدر ہیں۔