Inquilab Logo

آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان وقار کا مقابلہ

Updated: November 06, 2023, 12:48 PM IST | Agency | New Delhi

ورلڈ کپ کا جوش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پیرکو ہونےوالے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان رسہ کشی دیکھنے کو ملے گی۔

Shakib Al Hasan. Photo: INN
شکیب الحسن۔ تصویر:آئی این این

ورلڈ کپ کا جوش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پیرکو ہونےوالے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان رسہ کشی دیکھنے کو ملے گی۔ یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے حالات عام جیسے ہیں۔ وہ سیمی فائنل کی  دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہیں۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پیر کا میچ  دہلی کی پچ کے بارے میں بات کریں تو یہ بلے بازوں کیلئے بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایسے میں پیر کے میچ میں سری لنکا کے بلے بازوں کوشل مینڈس اور نسانکا پر کافی ذمہ داری ہے لیکن ماضی میں سری لنکا کی شرمناک شکست ٹیم کے لئے  پریشانی کا باعث بنی۔ تاہم اگر ہم بنگلہ دیش ٹیم کی بات کریں تو اس ٹیم کی کارکردگی میں بھی مسلسل اتار چڑھاؤ آتارہا ہے۔ ایسے میں ٹیم  اچھی کارکردگی  پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
اگر سری لنکا کے آخری میچ کی بات کریں تو اسے ہندوستان کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے گیندبازوں نے بھی کافی رن دیئے تھے، بیٹنگ کی بات کریں تو ہندوستان  کے خلاف کوئی بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔  پیرکو ٹیم واپسی کے لئے کوشاں ہوگی۔
سری لنکا کے خلاف ہونےوالے میچ میں تماشائیوں کی نظریں بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان شکیب الحسن پر ہوں گی جنہوں نے ورلڈ کپ میں اب تک ملی جلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ رحیم بھی فوکس میں ہوں گے، اس کے علاوہ اگر سری لنکا کی بات کریں تو پی نسانکا اور انجیلو میتھیوز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK