• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایگا سواتیک نے پاؤلینی کو ہرا کر پہلا سنسناٹی اوپن ٹائٹل جیت لیا

Updated: August 20, 2025, 4:29 PM IST | Agency | Cincinnati

اٹلی کی جاسمین پائولینی کو شکست دی، یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں، مجموعی طور پر ۲۴؍ واں ٹائٹل جیتا۔

Iga Swatik with the Cincinnati Open title. Photo: INN
ایگا سواتیک سنسناٹی اوپن ٹائٹل کے ساتھ۔۔ تصویر: آئی این این

عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی  ایگا سواتیک نے سنسناٹی اوپن کے خواتین کے سنگلز فائنل میں اٹلی کی  جاسمین پاؤلینی کو سیدھے سیٹوں میں ۵۔۷؍ اور ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنا پہلا سنسناٹی اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ ایگاسواتیک  نےایک گھنٹہ اور ۴۹؍ منٹ کے سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ میں سنگلز جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی  ہونے کااعزاز حاصل کرلیا ۔  ایگاسواتیک نےپاؤلینی کے خلاف چھٹی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اطالوی کھلاڑی کے خلاف صرف ایک سیٹ ہاری ہیں ۔یہ جیت ان کے پہلے ہی شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوئی۔ یہ ٹور نامنٹ  ایگاسواتیک کا ۲۴؍ واں  ٹائٹل تھا۔ چھ بار کی گرینڈ سلیم چمپن نے  چمپئن شپ کے راستے میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا۔ ومبلڈن میں فتح کے بعد سنسناٹی سواتیک کا سیزن کا دوسرا ٹائٹل تھا۔ وہ یو ایس اوپن میں سنگلز میں نمبر ۲؍ سیڈ کے طور پر حصہ لے رہی ہے اور  مکسڈ ڈبلز میں کیسپر روڈ کے ساتھ جوڑی بنا کر کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ومبلڈن میں فتح کے بعد ان میں  میچ کھیلنے اور جیتنے کا جو جذبہ بڑھا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں جیت رہی ہیں۔  انہوںنے اپنی مخالف کھلاڑی پائولینی کو بھی مبارکاد پیش کی جنہوں نے ان سے سخت محنت کروائی اور کئی موقعوںپر وہ میچ میں حاوی بھی نظر آئیں لیکن آخر میں ایگا نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے میچ جیت لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK