Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی اناہت سنگھ ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

Updated: July 26, 2026, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کی اسٹار اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نے ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ سال ۲۰۰۵ء میں تجربہ کار کھلاڑی جوشنا چنپا کے بعد اس باوقار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔

Anahat Puts In A Brilliant Performance To Reach The Final. Photo:X
اناہت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھا۔تصویر:ایکس
ہندوستان کی اسٹار اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نے ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ سال ۲۰۰۵ء میں تجربہ کار کھلاڑی جوشنا چنپا کے بعد اس باوقار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔ اب اناہت ہندوستان کی پہلی ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن بننے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔
 
 
ٹاپ سیڈ دہلی کی اناہت نے سیمی فائنل میں مصر کی چوتھی سیڈ بارب سامح کو۳۔۱۱،۱۱۔۸،۴ ۔۱۱،۶۔۱۱؍ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔ عالمی رینکنگ میں ۲۰؍ویں نمبر پر فائز اناہت نے پچھلے سال کانسہ کا تمغہ جیتا تھا اور اس بار خطاب کی مضبوط دعویدار کہی جا رہی ہیں۔
جیت کے بعد اناہت سنگھ نے کہا’’ میں بہت خوش ہوں۔ کچھ مہینے پہلے برٹش جونیئر اوپن میں بھی بارب کے خلاف میرا مقابلہ ہوا تھا اور وہ بھی کافی قریبی رہا تھا۔ اس لئے مجھے معلوم تھا کہ آج مجھے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’پچھلے میچ میں میں اپنا بہترین کھیل نہیں دکھا سکی تھی، اس لئے آج میں نے خود کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔ میں نے ۴؍ بار ورلڈ جونیئر چمپئنشپ کھیلی ہے اور پہلے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں ہار چکی ہوں۔ فائنل میں پہنچنے پر میرے والدین اور کوچ بہت خوش ہیں، لیکن ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔‘‘
 
 
فائنل میں اناہت کا مقابلہ مصر کی دوسری سیڈ رقیہ سالم سے ہوگا۔ اگر وہ یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں تو ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن بننے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گی۔ ہندوستانی اسکواش کیلئے یہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی اور اناہت کے شاندار کریئر میں ایک نیا باب جوڑ دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK