مکیش بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں گیت گائے جو بہت زیادہ پسند کئے گئے خاص طور پر ان کے درد بھرے گیتوں کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
EPAPER
Updated: July 26, 2026, 11:02 AM IST | Agency | Mumbai
مکیش بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں گیت گائے جو بہت زیادہ پسند کئے گئے خاص طور پر ان کے درد بھرے گیتوں کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
مکیش بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں گیت گائے جو بہت زیادہ پسند کئے گئے خاص طور پر ان کے درد بھرے گیتوں کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی اتنے ہی تازہ لگتے ہیں جتنے کہ کئی دہائیوں پہلے محسوس ہوتے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے گائے ہوئے گیت ان کے انتقال کے ۲۱؍ سال بعد بھی ریلیز ہوئے جو اس سے قبل کبھی ریلیز نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:موت کو شکست دینے کی کوشش مہنگی؛ برائن جانسن کو ہارمون تھیراپی پر پچھتاوا
کیا آپ جانتے ہیں کہ مکیش نے آخری مرتبہ فلم’ستیم شیوم سندرم‘ فلم کیلئے گیت چنچل، شیتل،کومل‘گیت ریکارڈ کروایا تھا۔ اس کے کچھ دنوں کے بعد یعنی ۲۷؍ اگست ۱۹۷۶ءکو امریکہ کے ڈیٹرائٹ میں ایک کنسرٹ کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے تقریباً ۲۱؍سال بعد یعنی ۱۹۹۷ء میں ان کے دو نئے گیت منظر عام پر آئے تھے۔ ان دنوں ٹی وی پر ایک سیریل ’چاند گرہن‘ نشر کیا جاتا تھا۔ اس سیریل میں ہی ان کے دو نئے گیت پیش کئے گئے تھے۔ ان گیتوں کے عنوان ’تجھ کو یوں دیکھا ہے‘ اور ’تم ہی نےدل کو‘ تھا۔یہ گیت کئی سال پہلے موسیقار جے دیو نے ایک ادھوری فلم کیلئے ریکارڈ کئے تھے۔ لیکن چونکہ وہ فلم کبھی مکمل ہی نہیں ہوسکی اس لئے یہ گیت بھی منظر عام پر نہیں آسکے تھے۔ اس لئے ان کے انتقال کے ۲۱؍ سال بعد ٹی وی سیریل کے ذریعہ ان گیتوں کو منظر عام پر لایا گیا تھا۔