• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ۲؍ سیریز مؤخر

Updated: November 18, 2025, 10:09 PM IST | Mumbai

بی سی بی کے ایک ترجمان نے منگل کو ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بورڈ کو بی سی سی آئی کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سفید گیند کی سیریز کسی اور وقت منعقد کی جائے گی۔

Women Cricket Team.Photo;INN
خواتین کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش خواتین ٹیم کا ہندوستان کا دورہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی۲۰؍میچ کھیلنے تھے۔ بی سی بی کے ایک ترجمان نے منگل کو ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بورڈ کو بی سی سی آئی کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سفید گیند کی سیریز کسی اور وقت منعقد کی جائے گی۔
اس مؤخر کرنے کی کوئی رسمی وجہ بیان نہیں کی گئی، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگی اس فیصلے کی اہم وجہ رہی۔ یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھی اور ڈبلیو پی ایل کے اگلے ایڈیشن سے پہلے ہندوستان کی آخری بین الاقوامی سیریز ہونے والی تھی۔ یہ میچز کولکاتا اور کٹک میں ہونے کی توقع تھی۔ ون ڈے میچز دونوں ٹیموں کے لیے نئی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ کے آغاز کے طور پر بھی اہم تھے۔
اس سے قبل اس سال ہندوستان مینس ٹیم کی ٹی ۲۰؍اور ون ڈے سیریز کو بھی آگے بڑھا کر ستمبر ۲۰۲۶ء کر دیا گیا تھا، جو اصل میں اگست ۲۰۲۵ء میں ہونی تھی۔ اس وقت بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں بورڈس کی مشاورت کے بعد کیا گیا تاکہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور شیڈولنگ کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ ستمبر۲۰۲۶ء میں  ہندوستان کا استقبال کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ دورے کی نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:یہ مجھے چور کی طرح دکھاتاہے: سمیر وانکھیڈے نے بیڈز آف بالی ووڈ کے تعلق سے کہا

 بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کی کپتان نے خاموشی توڑ دی
 بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ  نے فاسٹ  بولر جہاں  آرا  عالم کے الزامات مسترد کر دیئے۔بنگلہ دیشی فاسٹ بولر  جہاں آرا عالم نے ایک انٹرویو میں کپتان نگار سلطانہ پر  ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بورڈ نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔تاہم اب بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ نے بھی جہاں آرا عالم کے مارپیٹ الزامات کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل کا کھیلنا ان کی فٹنیس پر منحصرکرے گا


نگار سلطانہ  نے کہا کہ میں کیوں کسی کو ماروں گی؟ میں کیوں اسٹمپس کو اپنے بیٹ سے ماروں گی۔  بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ میں نجی زندگی میں کچھ بھی کرسکتی ہوں، مجھے اس کی اجازت ہے، میں اپنے ہیلمٹ کو بیٹ سے مارسکتی ہوں لیکن میں ایسا دوسروں کے ساتھ کیوں کروں گی؟ میں کسی کے ساتھ فزیکل کیوں ہوں گی؟ بس اس لیے کہ کسی نے کہہ دیا ہے، کھلاڑیوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا کبھی میں نے ایسا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK