شبھ من گل ٹیم کے ساتھ گواہاٹی جائیں گے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا ان کی فٹنیس پر منحصر ہوگا۔ یہ ٹیسٹ۲۲؍ نومبر۲۰۲۵ء سے شروع ہوگا، جس میں ہندوستان سیریز میں ۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2025, 8:02 PM IST | Kolkata
شبھ من گل ٹیم کے ساتھ گواہاٹی جائیں گے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا ان کی فٹنیس پر منحصر ہوگا۔ یہ ٹیسٹ۲۲؍ نومبر۲۰۲۵ء سے شروع ہوگا، جس میں ہندوستان سیریز میں ۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔
شبھ من گل ٹیم کے ساتھ گواہاٹی جائیں گے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا ان کی فٹنیس پر منحصر ہوگا۔ یہ ٹیسٹ۲۲؍ نومبر۲۰۲۵ء سے شروع ہوگا، جس میں ہندوستان سیریز میں ۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔ گردن میں اکڑن کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کے بعد، اتوار کی رات کولکاتاکے ووڈلینڈز اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد، گل ٹیم کے ساتھ شہر کے آئی ٹی سی سونار ہوٹل میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی کپتان، جن کی گردن میں اکڑن کے سبب بیٹنگ صرف تین گیندوں تک محدود رہی، بدھ (۱۹؍ نومبر) کو ٹیم کے ساتھ پرواز کریں گے۔
ہندوستان ایڈن گارڈنز میں پہلا ٹیسٹ ۳۰؍ رنز سے ہارا تھا، کیونکہ دوسری اننگز میں ۱۲۴؍رنز کا ہدف حاصل نہیں کر پایا۔ گل دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ وہ اسپتال میں صحت یابی کر رہے تھے۔
نیتیش ریڈی ٹیم میں شامل
دریں اثنا، قومی سلیکٹرز نے دائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نیتیش کمار ریڈی کو کولکاتا بلایا ہے۔ انہوں نے پیر کی دیر رات ٹیم ہوٹل میں چیک ان کیا اور بدھ صبح ٹیم کے ساتھ گواہاٹی کے لیے پرواز کریں گے۔ نیتیش انڈیااے کی محدود اوورز کی ٹیم کا حصہ ہونے کے سبب راجکوٹ میں تھے، جو اس وقت جنوبی افریقہ اے کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر کی دیر شام کولکاتا جانے کے لیے کہا گیا اور وہ فوراً وہاں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھئے:فلمساز، اداکار سیٹ پر انگریزی استعمال کرتے ہیں:ہما قریشی
پاکستان شاہین نے یو اے ای کو ۹؍ وکٹ سے شکست دی،لگاتار تیسری جیت
سفیان مقیم (۱۲؍ رنز کے عوض ۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت پاکستان شاہین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے میچ میں منگل کے روز نو وکٹ سے با آسانی ہرا کر مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یو اے ای کی پوری ٹیم ۱۸؍ اوور میں صرف ۵۹؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد پاکستان شاہین نے ہدف صرف۲ء۵؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۶۱؍ رنز بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے:جیمس اینڈرسن
پاکستان شاہین کے لیے معاذ صداقت نے۱۵؍ گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۷؍ رنز بنائے جبکہ غازی غوری۱۶؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل یو اے ای کی جانب سے صرف سید حیدر (۲۰) اور محمد فرازالدین (۱۲) ہی دو ایسے بیٹر تھے جو دہائی کا ہندسہ پار کر سکے۔معاذ صداقت کو شاندار ناٹ آؤٹ ۳۷؍رنز بنانے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔