• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنےکی ہیٹ ٹرک کر سکتا ہے

Updated: August 14, 2024, 9:49 PM IST | Dubai

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ ہندوستان کے پاس اپنے بہترین بولنگ کے معیار اور روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر مشتمل مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے

Ravi Shastri.Photo:INN
روی شاستری۔ (تصویر: آئی این این)

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ ہندوستان اپنے بہترین بولنگ  کے معیار اور روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر مشتمل مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے پیش نظر آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی ہیٹ ٹرک کے قابل ہے۔
ہندوستان نے آسٹریلیا میں آخری ۲؍ ٹیسٹ سیریز جیت کر باوقار بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو برقرار رکھا تھا جبکہ آسٹریلیا نے۲۰۱۵ء کے اوائل میں ہوم سیریز ۰۔۲؍سے جیتی تھی۔ شاستری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہاکہ  `جسپریت بمراہ فٹ ہیں، محمد سمیع فٹ ہیں، آپ کے پاس محمد سراج، روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا جیسے کھلاڑی ہیں اور کچھ اچھی `بینچ اسٹرینتھ  بھی ہے۔ ہم اس سیریز کے آغاز کیلئے  بے چین ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کی ہیٹ ٹرک کر سکتی ہے۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر رکی پونٹنگ نے حال ہی میں پیش گوئی کی تھی کہ ان کا ملک سیریز۱۔۳؍ سے جیتے گا لیکن شاستری نے کہا کہ ہندوستانی گیند باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے بلے باز چیلنج کا مقابلہ کریں۔ شاستری نے کہاکہ  `یہ ایک زبردست سیریز ہونے والی  ہے اور ہندوستان کے پاس ہیٹ ٹرک کا ہر موقع ہے کیونکہ ان کے گیند باز فٹ ہیں اور اگر وہ اچھی بلے بازی کر سکتے ہیں تو وہ آسٹریلیا کو ایک بار پھر شکست دے سکتے ہیں۔ 
ہندوستان اس سال آسٹریلیا میں ۵؍ میچوں کی سیریز کھیلے گا جس کا آغاز پرتھ ٹیسٹ سے ہوگا۔ پیٹ کمنس کی زیرقیادت آسٹریلوی ٹیم `دی اوول  میں گزشتہ سال کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے دوران روہت شرما کی ٹیم سے  حساب بیباق کرنے کے بعد سیریز کی منتظر ہے اور شاستری کو لگتا ہے کہ ہوم سائیڈ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے  بے چین ہوگی۔  انہوں نے کہاکہ  `آسٹریلیا میں ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی ایک دلچسپ میچ ہونے جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK