• Thu, 22 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے دی

Updated: October 22, 2026, 9:04 PM IST | New Delhi

سنجو سیمسن (۶۷)، کپتان شریاس ایّر (۴۲) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ ۴۲؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو دو گیند باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔

Sanju Samson.Photo:X
سنجو سیمسن۔ تصویر:ایکس

 سنجو سیمسن (۶۷)، کپتان شریاس ایّر (۴۲) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ ۴۲؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو دو گیند باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔ ۲۲۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کی تیز شروعات کی بدولت ۵ء۵؍ اوور میں ۹۳؍ رنز جوڑے۔ ابھیشیک نے ۱۲؍ گیندوں پر ۲۹؍ رنز بنائے، جبکہ سیمسن نے۳۳؍ گیندوں پر آٹھ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے ۶۷؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تلک ورما (۶)، ایشان کشن ( ایک) اور اکشر پٹیل (۲۴) کے بعد شریاس ایّر ۴۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:مداح نے ۲۰۱۴ء میں ہی پیش گوئی کردی تھی کہ وہ ’’رامائن‘‘ میں موسیقی دیں گے:رحمان

ہندوستان نے ۴ء۱۹؍ اوور میں چھ وکٹ پر ۲۳۰؍ رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ نمن دھیر نے ۱۵؍ گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۴۲؍ رنز بنائے اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ نتیش کمار ریڈی دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے دو دو جبکہ لوکی فرگوسن اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی  ۲۰؍ بین الاقوامی مقابلے میں ہندوستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے ۲۲۶؍ رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے ۴ء۱۹؍ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر۲۳۰؍ رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی ٹی  ۲۰؍سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔ ہندوستان کی کامیابی میں سنجو سیمسن کی جارحانہ نصف سنچری، شریاس  ایّر کی ذمہ دارانہ اننگز اور آخر میں نمن دھیر کی برق رفتار بلے بازی نے اہم کردار ادا کیا۔ 
میچ میں ٹاس جیت کر ہندوستان نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، لیکن نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ۲۲۵؍ رنز بنائے۔ گلین فلپس نے ہندوستانی گیند بازوں کا مقابلہ کرتے ہوئے محض  ۴۰؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۸۲؍ رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ فن ایلن نے ۲۴؍ گیندوں پر۴۵؍ رنز بنائے، جبکہ بیون جیکبز نے ۱۶؍ گیندوں پر ۳۱؍ رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ ڈیرل مچل نے بھی ۱۹؍گیندوں پر ۲۸؍ رنز کا تعاون دیا۔ ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل، مینک یادو اور عرشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم ہندوستانی گیند باز رنز کی رفتار پر مکمل قابو نہیں پاسکے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بھونیشور کمار کی ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں واپسی، پہلے ہی میچ میں ۴۹؍ رنز دیئے

۲۲۶؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے تیز شروعات فراہم کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے ۹۳؍ رنز جوڑے، جس سے ہندوستان کے لیے بڑے ہدف کا تعاقب آسان ہوا۔ ابھیشیک شرما نے صرف ۱۲؍ گیندوں پر ۲۹؍ رنز بنائے، جبکہ سنجو سیمسن نے۳۳؍ گیندوں پر  ۶۷؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
سیمسن کی جارحانہ بلے بازی نے ہندوستان کو ابتدائی اوورز میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان نے یکے بعد دیگرے چند وکٹیں گنوائیں۔ تلک ورما چھ رنز اور ایشان کشن صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس سے مقابلہ ایک مرحلے پر دلچسپ ہوگیا۔  درمیانی اوورز میں  ایّر نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ۲۸؍ گیندوں پر۴۲؍ رنز بنائے۔ اکشر پٹیل نے ۱۴؍ گیندوں پر۲۴؍ رنز بنا کر ٹیم کی مدد کی، لیکن ہندوستان کو کامیابی کے لیے آخری اوورز میں تیز رفتار رنز درکار تھے۔ ایسے موقع پر نمن دھیر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف ۱۵؍ گیندوں پرناٹ آؤٹ ۴۲؍ رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ نمن نے دباؤ کے لمحات میں تیزی سے رنز بنائے اور ہندوستان کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ ہندوستان نے ۴ء۱۹؍ اوورز میں ۲۳۰؍ رنز بنا کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار نصف سنچری اور ہندوستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر سنجو سیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK