Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی فٹبال ٹیم ۲۶؍ ستمبر کو پناما کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی

Updated: August 26, 2026, 4:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی سینئر مردوں کی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا مینز انٹرنیشنل میچ ونڈو کے دوران پناما کے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ مقابلہ ۲۶؍ستمبر کو ہوگا، تاہم میچ کے مقام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

football Team India.Photo:X
فٹبال ٹیم انڈیا۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کی سینئر مردوں کی فٹبال ٹیم آئندہ  فیفا مینز انٹرنیشنل میچ ونڈو  کے دوران پناما کے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ مقابلہ ۲۶؍ستمبر کو ہوگا، تاہم میچ کے مقام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان اور پناما کے درمیان  پہلا بین الاقوامی مقابلہ  ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کی تاریخ میں پناما نویں مختلف  CONCACAF  ٹیم ہوگی جس کا مقابلہ  ہندوستان  کرے گا۔

یہ بھ پڑھئے:مراٹھی سیکھنے کا نظم دوبارہ ہوگا لیکن مدت میں توسیع نہیں

پناما اس وقت  فیفا عالمی رینکنگ میں ۴۴؍ویں نمبر  پر ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ ایک مضبوط حریف کے خلاف اپنی صلاحیت جانچنے کا اہم موقع ہوگا۔ پناما نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء  میں بھی حصہ لیا تھا۔ ستمبر میں ہونے والا یہ مقابلہ ۲۰۲۶ء میں ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف بھارت کے طے شدہ چار میچوں میں پہلا ہوگا۔ اس کے بعد  ہندوستان:۳؍ اکتوبر:  برازیل کے خلاف،۱۲؍نومبر: نیوزی لینڈ کے خلاف،۱۵؍نومبر: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (AIFF) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل  ایم. ستیہ نارائنن  نے کہا کہ برازیل کے خلاف میچ سے پہلے پناما کا مقابلہ کرنا  ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک مشکل چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پناما دنیا کی ٹاپ ۵۰؍ٹیموں میں شامل ہے اور یہ میچ  خالد جمیل  کی ٹیم کے لیے ایک اچھا امتحان ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق ہندوستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا تجربہ فراہم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:صلیبی دنیا اور ہم

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عام طور پر ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملتے، اس لیے موجودہ فیفا ونڈو ہندوستان ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہندوستانی مردوں کی قومی ٹیم نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرے گی، جہاں وہ ۱۲؍ اور ۱۵؍ نومبر  کو میزبان ٹیم کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی۔ پہلا مقابلہ آکلینڈ کے  گو میڈیا اسٹیڈیم  میں، جبکہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ کے  ون نیوزی لینڈ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کا اعلان وزیر اعظم  نریندر مودی  کے نیوزی لینڈ دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ مقابلے دونوں ممالک کے درمیان  کھیل کے ذریعے اتحاد کے  ۱۰۰؍سال کی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK