لارڈس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کی جانب سے راہل نے سنچری بنائی۔ رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا نے بھی نصف سنچری بنائی۔
EPAPER
Updated: July 13, 2025, 11:18 AM IST | London
لارڈس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کی جانب سے راہل نے سنچری بنائی۔ رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا نے بھی نصف سنچری بنائی۔
ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈس کے تیسرے دن سنیچر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پہلی اننگز میں ۱۰۴؍ویں اوور میں ۶؍وکٹ پر ۳۴۱؍ رن بنالئے تھے۔ کاپی پرنٹ میں جاتے وقت تک رویندر جڈیجا نے ناٹ آؤٹ ۵۳؍ رن اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ ۵؍ رن بنالئے تھے۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ۲؍وکٹ لئے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ۳۸۷؍رن بنائے۔
ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی ہے۔ جڈیجا نے۸۷؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس دورے پر جڈیجا کی یہ مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور پہلی اننگز میں ۳۳۰؍رن سے تجاوز کر گیا تھا۔
بین اسٹوکس نے نتیش ریڈی کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو چھٹا جھٹکا دیا ہے۔ نتیش اور جڈیجا کے درمیان ۷۲؍ رن کی شراکت ہوئی۔ جڈیجا ابھی بھی کریز پر تھے اور انہوں نے ہندوستانی اننگز کو سنبھال لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈس ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے تک پہلی اننگز میں ۵؍ وکٹ پر۳۱۶؍ رن بنا لئے ہیں۔ ہندوستان نے دوسرے سیشن میں کے ایل راہل کا وکٹ گنوایا جو سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہل نے ۱۰۰؍ رن کا تعاون دیا اور پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رویندر جڈیجا نے نتیش ریڈی کے ساتھ مل کر چارج سنبھالا اور انگلینڈ کو کوئی اور کامیابی نہیں ملنے دی۔ رویندر جڈیجا اور نتیش ریڈی نے ۵؍ویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت مکمل کی۔ اس وقت تک ہندوستان کااسکور۳۰۰؍ رن سے تجاوز کر گیا تھا۔