Inquilab Logo

انڈر ۱۹؍ ایشیاکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی ہار

Updated: December 11, 2023, 11:30 AM IST | Agency | New Delhi

پاکستان کی نوجوان ٹیم نے ۸؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ اذان اویس نے ۱۰۵؍رن کی اننگز کھیلی۔

Pakistani players are celebrating the victory. Photo: INN
پاکستانی کھلاڑی جیت کا جشن منارہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

انڈر۱۹؍ایشیاکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے دیئے جانےوالے ہدف۲۶۰؍ کو ۳؍ اوورس پہلے ہی پورا کرکے ہندوستان کو۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بلے باز اذان اویس نے۱۰۵؍رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ اوپنر شاہ زیب خان کے۶۳؍ اور سعد بیگ کے۶۸؍ رن نے ہدف کو اور آسان بنادیا۔ سعد بیگ بھی ناقابل شکست رہے۔ پاکستانی بلے بازوں کے سامنے ہندوستانی گیندباز ناکام رہے۔ صرف مروگن ابھیشیک ۲؍ وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے لیکن انہوں نے بھی ۶؍ رن کے اوسط سے ۵۵؍ رن دیئے۔
اس سے قبل ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۵۹؍ رن بنائے تھے۔ اوپنرس ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی۲۴؍ رن کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ رُدر پٹیل ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسرے وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور ہندوستانی کپتان اُدئے سہارن۹۴؍ رن کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش۶۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ۶۰؍ رن بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان ۲؍رن ارویلی اویناش۱۱؍ رن، مروگن ابھیشیک۴؍رن اور راج لمبانی ۷؍رن بناسکے۔میچ کے اختتامی اوورس میں سچن داس نے۳؍چھکے اور۲؍ چوکوں کی مدد سے۵۸؍رن بنائے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK