شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ نے ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ میں اپنی ماں سونی رازدان کی اداکاری کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پرریلیز ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 29, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ نے ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ میں اپنی ماں سونی رازدان کی اداکاری کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پرریلیز ہوئی ہے۔
سونی رازدان اور صبا آزاد کی فلم ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ مداحوں کے دل جیت رہی ہے۔ اب شاہین بھٹ نے اپنے پوسٹ کے ذریعے فلم میں اپنی ماں کی اداکاری کو سراہا ہے۔ شاہین بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ کو بہترین فلم قرار دیتے ہوئے فلم کی کاسٹ اورعملے کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سشانت سنگھ نے دھرما پروڈکشن کی دو فلموں کیلئے ’نشانچی ‘ٹھکرا دی تھی: انوراگ کشیپ
شاہین بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ ایک بہترین فلم ہے۔ ایماندار اور کشمیر موسیقی کی جڑوں سے جڑئی ہوئی۔ صبا آزاد نے اس کردار میں نزاکت اور جوش پیدا کیا ہے جبکہ سونی رازدان اپنی خاموشی سے آپ کا دل جیت لیں گی۔ وہ کافی محنتی ہیں اور ہر منظر کو اس طریقے سے نبھایا ہے کہ وہ حقیقی معلوم ہوتا ہے۔ دانش رینزو کی ہدایتکاری میں فلم کا ہر منظر دیکھنے والے کو قریبی محسوس ہوتا ہے۔ اسے دیکھنا نہ بھولیں، پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان نے رومانی ہی نہیں کئی پیچیدہ کردار بھی ادا کئے ہیں
عالیہ بھٹ نے فلم کو پسند کیا اور صبا آزاد کو ’’خوبصورت‘‘ قرار دیا
عالیہ بھٹ نے بھی اپنی والدہ کی فلم دیکھی۔ انہوں نے ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ کی تعریف میں ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ صبا آزاد نے فلم کے ہر منظر میں بہترین اداکاری کی ہے۔ ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ موسیقی کا ایسا سفر ہے جو دلوں کو چھولیتا ہے۔ صبا آزاد آپ نے کیا بہترین پرفارمنس دیا ہے۔ آپ نے آزادی کی اس داستان میں معصومیت اور طاقت کا حسین امتزاج پیش کیا ہے۔ اور میری ماما، آپ کو اسکرین پر دیکھنا میرے لئے باعث مسرت تھا۔ میں آپ کی بڑی مداح ہوں اور میرے نزدیک آپ نے کوئی غلطی نہیں کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول : جارج کلونی کیلئے تقریباً ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں
’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ کے بارے میں
’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ کشمیر کی گلوکارہ راج بیگم کے موسیقی کے سفر پر مبنی ہے جنہوں نے اپنا کریئر بنانے کیلئے بہت سے نشیب و فراز کا سامنا کیا اور دوسروں کیلئے راہیں ہموار کیں۔ اس فلم کی پیشکش ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے کی ہے اور اسے ایپل ٹری پکچرز پروڈکشن اور رینزو فلم پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے۔ سونی رازدان اور صبا آزاد کے علاوہ اس فلم میں تارک رائنا، ششیر شرما،زین خان درانی اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔