• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا اوپن ۲۰۲۶ء: لکشیا سین کا فاتحانہ آغاز، کئی عالمی سیڈیڈ کھلاڑی پہلے ہی دن باہر

Updated: January 13, 2026, 9:56 PM IST | New Delhi

سابق چیمپئن لکشیا سین نے آل انڈین مقابلے میں اپنے جونیئر ساتھی آیوش شیٹی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کا پہلا دن بڑے اپ سیٹس کا شکار رہا، جہاں چائنیز تائپے، جاپان اور فرانس کے ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے۔

Lakshya Sen.Photo:INN
لشکیا سین۔ تصویر:آئی این این

سابق چیمپئن لکشیا سین نے آل انڈین مقابلے میں اپنے جونیئر ساتھی آیوش شیٹی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کا پہلا دن بڑے اپ سیٹس کا شکار رہا، جہاں چائنیز تائپے، جاپان اور فرانس کے ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے۔
۲۴؍سالہ لکشیا سین نے ۲۰؍سالہ آیوش شیٹی کے خلاف میچ کے آغاز سے ہی اپنا تسلط قائم رکھا۔ لکشیا نے نیٹ پر بہترین گرفت رکھی اور پہلا گیم ۱۲۔۲۱؍  سے جیت لیا۔ آیوش نے دوسرے گیم میں ۱۔۵؍ کی برتری حاصل کر کے واپسی کی کوشش کی، لیکن لکشیا سین نے اپنے اسمیشز اور تجربے کی بنیاد پر گیم ۱۵۔۲۱؍ سے جیت کر مقابلہ ۳۶؍ منٹ میں ختم کر دیا۔ خواتین ڈبلز میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے تھائی لینڈ کی جوڑی کو۱۵۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ اب ان کا مقابلہ چین کی ساتویں سیڈ جوڑی سے ہوگا۔
مردوں  کے ڈبلز میں ہری ہارن اور ایم آر ارجن نے ملائیشیا  کی جوڑی کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔  قومی چیمپئن شپ کی فائنلسٹ شروتی مشرا اور پریا کونجینگ بم ایک گھنٹہ طویل مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کی جوڑی سے ہار گئیں،چاؤ تین چن (چوتھی سیڈ، چائنیز تائپے)، کنیڈا کے برائن یانگ سے ہار گئے۔الیکس لینیئر (چھٹی سیڈ، فرانس) چائنیز تائپے کی کھلاڑی سے شکست کھا گئے۔کوڈائی ناروکا (ساتویں سیڈ، جاپان) انجری یا خرابیِ صحت کے باعث اپنے ہم وطن کھلاڑی کے خلاف میچ سے دستبردار ہو گئے۔بدھ کو  ہندوستان کی اسٹار پلیئر پی وی سندھو، کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنئے اپنی مہم کا آغاز کریں گے  جبکہ ساتوک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو مخالف ٹیم کے دستبردار ہونے پر واک اوور مل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:طہ شاہ کی فلم ’’پارو‘‘ آسکر کی دوڑ میں شامل

ٹام کیرن نے میلبورن  اسٹارز کو پلے آف میں پہنچایا
ٹام کیرن کی شاندار بولنگ (۴؍ وکٹ، ۲۰؍ رنز) کی بدولت میلبورن اسٹارز نے بی بی ایل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ۸۳؍ رنز پر محدود کرتے ہوئے ۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی۔ کپتان مارکس اسٹوئنِس چوٹ کے باوجود ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ اسٹرائیکرز کی ٹیم نے اس سیزن کا دوسرا سب سے کم اسکور بنایا اور آل آؤٹ ہو گئی۔ اسٹارز نے۱ء۱۵؍ اوورز میں ۸۶/۴؍رنز بنا کر ہدف حاصل کیا۔ٹام کیرن نے الیکس کیری، کرس لن اور جیسن سنگھا جیسے اہم بلے بازوں کو جلد آؤٹ کر کے اسٹرائیکرز کی کمر توڑ دی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ہمارا پیسہ نسل پرست اسرائیل میں خرچ نہ کریں‘‘

 لیگ اسپنر مشیل سویپسن نے۲۲؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ کپتان مارکس اسٹوئنس نے ۳ء۳؍ اوورز میں صرف۸؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ لئے۔ ایڈیلینڈ کی پوری ٹیم ۳ء۱۹؍ اوورز میں صرف ۸۳؍رنز بنا سکی، جو بی بی ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے کم مجموعہ ہے۔ٹوم کرن نے بیٹنگ میں بھی کمال دکھایا اور دو چوکے لگا کر۱ء۱۵؍ اوورز میں میچ ختم کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK