Inquilab Logo

ہندوستان کنگز کپ میں لبنان کو ہرانے کیلئے تیار

Updated: September 09, 2023, 8:40 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی سینئر فٹبال ٹیم اتوار کو تیسرے مقام کیلئے لبنان سے ٹکر۔ ٹیم انڈیا ۳؍مہینوں میں چوتھی بار لبنان سے مقابل کرے گی

Indian Football Team. Photo:INN
ہندوستانی فٹبال ٹیم۔ (تصویر:این این آئی)

عراق کے خلاف پنالٹی  شوٹ آؤٹ پر عبرتناک شکست کے بعد ہندوستانی سینئر مردوں کی ٹیم اتوار کو ۴۹؍ ویں کنگز کپ کے تیسرے مقام کے پلے آف میں لبنان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ ۳؍ مہینوں میں چوتھی بار لبنان کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام۴؍بجے سے کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے لبنان کے خلاف ۳؍ میچوں میں ایک بھی گول نہیں  کھایا  ہے۔ انٹر کانٹی نینٹل کپ میں۰۔۰؍ سے ڈرا ہونے کے بعد، بھونیشور میں ہونے والے فائنل میں ہندوستان نے۰۔۲؍سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیف  چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں  ایگور اسٹیمک  کی ٹیم پنالٹیز پر ٹاپ پر آئی۔
 میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں ہندوستانی کوچ اسٹیمک نے اعتراف کیا کہ دونوں ٹیمیں اندر اور باہر ایک دوسرے کو جانتی ہیں اور اتوار کو ایک اور دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہندوستان اور لبنان کے درمیان باقاعدہ مقابلہ ہے۔ ہم ۳؍ ماہ میں چوتھا میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس میں کوئی راز نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچیز کے لئے یہ بہت آسان کام ہے۔ مخالفین کا زیادہ تجزیہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا یہ صرف ہمارے کھیل، اپنے کھلاڑیوں اور پچ پر ۹۰؍ منٹ میں مؤثر ہونے کے طریقہ پر توجہ مرکوز کرنے کے بارے میں ہے۔
 لبنان کے ہیڈ کوچ اور اسٹیمک کے سابق کلب ٹیم کے ساتھی اور اچھے دوست الیگزینڈر ایلک نے بھی یہی کہا۔ ان کی ٹیم بلیو ٹائیگرس کے خلاف واپس  آنے  کی خواہش مند ہوگی، جنہوں نے ان دونوں موسم گرما کے ٹورنامنٹس میں جو ہندوستان کھیلے ہیں ان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایلک نے کہاکہ ’’دونوں ٹیموں کے درمیان ایک عجیب مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہم پہلے ہی بہت سے کھیل کھیل چکے ہیں۔ یہ ایک کھلا کھیل ہوگا اور یقینی طور پر دونوں ٹیمیں کامیاب ہونے کی پوری کوشش کریں گی۔ لبنان کے کوچ ایلک نے کہا کہ میرے خیال میں ہندوستانی ٹیم بہت مضبوط نظر آرہی ہے۔ وہ بڑے ہو رہے ہیں۔ اگر ہم ماضی کا حال سے موازنہ کریں تو یہ بالکل مختلف ہے۔ عراق کے خلاف ان کا کھیل شاندار تھا۔ یقینی طور پر، انہیں۱۰۰؍ فیصد احترام دینے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف، ہم اپنی طرف سے  پوری کوشش کریں گے۔ ہمارے لئے یہ معمول کا دباؤ ہے کیونکہ ہمیں اس کھیل میں مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی کیلئے تیار ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK