• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

Updated: December 10, 2025, 3:20 PM IST | Agency | Cuttack

پہلے ٹی۔۲۰؍ میچ میں ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم کو ۱۰۱؍رنوں سے شکست دی،ہاردک پانڈیا کی ہاف سنچری ،گیندبازوں کی شاندار کارکردگی۔

Hardik Pandya of the Indian team played an aggressive innings of 59 runs with the help of 6 fours and 4 sixes. Picture: PTI
ہندوستانی ٹیم کے ہاردک پانڈیا نے ۶؍چوکے اور ۴؍چھکے کی مدد سے ۵۹؍رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ تصویر:پی ٹی آئی
ٹی۔۲۰؍سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ۱۰۱؍ رنوں سے کامیابی حاصل کر لی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے ۶؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۷۵؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم ۱۲ء۳؍اوور میں صرف ۷۴؍رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ٹی۔۲۰؍ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے سب سے کم اسکور ہے۔ٹیم کےلئے سب سے زیادہ ۲۲؍رن ٹریوس بریوس نے بنائے۔ ہندوستان کےلئے عرشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ،ورون چکرورتی اوراکشر پٹیل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۔۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ہاردک پانڈیا جنہوںنے بلے بازی کرتے ہوئے ہاف سنچری بنائی تھی ،نے بھی ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ ۵۹) کی  شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے منگل کے روز پہلے ٹی۔۲۰؍میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے۱۷۶؍  رنوںکا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے اتری  ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ۱۷؍ کے اسکور پر ہی ۲؍  وکٹیں گر گئیں۔ شبھ من گل (۴) اور کپتان سوریہ کمار یادو ۱۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو لنگی انگیڈی نے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد تلک ورما اور ابھیشیک شرما نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیم کا اسکور ۴۸؍تک لے گئے تھے کہ ابھیشیک  (۱۷) کو لوتھو سپاملا نے آؤٹ کر کے ہندوستان  کو تیسرا جھٹکا دیا۔
ابتدائی ۱۰؍ اووروں میں پچ کی اضافی باؤنس اور سست روی کے باعث ہندوستانی بلے باز جنوبی افریقہ کے جارحانہ حملے کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے۔ اس کے بعد تلک ورما (۲۶) اور اکشر پٹیل (۲۳) بھی آؤٹ ہوگئے۔ شیوَم دوبے ۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شروع کے ۱۰؍اووروں میں بلے بازی بے حد مشکل تھی۔ اضافی باؤنس اور سست پچ نے بلے بازوں کیلئے کافی مشکلات کھڑی کیں۔ گرنے والی وکٹوں کے درمیان ہاردک نے شاندار اننگز کھیل کر ہندوستان کو ایک قابلِ احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ پچ  اسپنرز کیلئے زیادہ سازگار نہیں تھی۔
ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍اووروں میں ایک چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہاردک پانڈیا نے ۲۸؍ گیندوں پر۶؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۹؍رن بنائے۔ وہ روہت، سوریہ کمار اور کوہلی کے بعد ۱۰۰؍ٹی۔۲۰؍میں چھکے لگانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ جتیش شرما ۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی انگیڈی نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں، لوتھو سپاملا نے ۲؍ وکٹیں لیں جبکہ ڈونوَن فریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایشیا کپ کے بعد میدان پر واپسی کرنے والےآل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ۵۹؍رن کی طوفانی اننگز کھیلی، جس کی مدد سے ٹیم انڈیا منگل کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ۵؍میچوں کی ٹی۔۲۰؍ سیریز کے پہلے مقابلے میں مقررہ ۲۰؍اوور میں ۶؍وکٹ پر۱۷۶ رن کا اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK