• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی: کھلے عام کوڑا جلانے پر ۵؍ ہزار روپئے جرمانہ، کوئلہ، لکڑی کے تندور پرپابندی

Updated: December 10, 2025, 5:02 PM IST | New Delhi

دہلی میں کھلے عام کوڑا جلانے پر ۵؍ ہزار روپئے جرمانہ، اور تمام ریستوراں میں کوئلہ اور لکڑی کے تندور پر بھی پابندی کا اعلان کیا گیا ہے،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

The air quality in most parts of Delhi is in the very poor category. Photo: INN
دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہوا انتہائی ناقص زمرے میں ہے۔ تصویر: آئی این این

دہلی میں بڑھتے ہوئے آلودگی کے تناسب کے درمیان، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا ہے کہ دہلی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) اب کھلے عام کوڑا جلانےوالے کسی بھی شخص پر  ۵؍ ہزار روپے تک جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ’’ہم تمام شہریوں سے التجا کرتے ہیں کہ وہ کھلے عام کوڑا نہ جلائیں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔‘‘اس کے علاوہ دہلی پلوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے تمام ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھلے کھانے کے اسٹالوں میں تندور میں کوئلہ اور لکڑی کے استعمال پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ اب ایسی تمام جگہوں پر صرف بجلی یا گیس پر چلنے والے تندور یا دیگر صاف ایندھن کے آپشنز ہی استعمال کرنے ہوں گے۔یہ حکم ایئر (پریوینشن اینڈ کنٹرول آف پلوشن) ایکٹ۱۹۸۱ء کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رکن اسمبلی کا نوٹوں کے بنڈل کے ساتھ ویڈیو وائرل

دریں اثناء ڈی پی سی سی نے کہا کہ دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) اب بھی محفوظ حد سے اوپر ہے اور کوئلے سے پکانے کا عمل مقامی آلودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت پہلے کے قوانین میں بھی یہ پابندی اخراج کو کم کرنے کے ایک قدم کے طور پر درج تھی۔ڈی پی سی سی نے جون۲۰۲۲ء میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی منظور کردہ ایندھن کی فہرست اور۲۱؍ نومبر۲۰۲۳ء کے اس کے ترمیم شدہ جی آر اے پی آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں کو یاد دلایا ہے کہ انہیں سخت تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔میونسپل اداروں اور سینئر اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھانے پینے کی جگہوں کا معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان میں سے کوئی بھی کوئلہ یا لکڑی استعمال نہیں کر رہا۔ صرف بجلی یا گیس کے تندور کی اجازت ہے اور اس قاعدے پر بغیر کسی استثنا کے عمل کرنا ہوگاحکام  کی جانب سے منظور شدہ یہ حکمنامہ فوری کارروائی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو اسپیڈ پوسٹ اور ای میل کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اشوک کی لاٹ کے ساتھ روپے کے ۷۵؍ سال مکمل مگر اس کی داستان ۵۰۰؍سال طویل ہے

بعد ازاں دہلی میں بدھ۱۰؍ دسمبر کی صبح ہوا کے معیار میں معمولی بہتری دیکھی گئی، لیکن صورتحال اب بھی بہتر سے کوسوں دور تھی۔ سیمیر ایپ کے مطابق، شہر کا مجموعی اے کیو آئی منگل کے۳۱۰؍ سے گر کر ۲۶۹؍پر آ گیا، جو اب بھی ’’ناقص‘‘ کے زمرے میں آتا ہے۔جبکہ دہلی پر دھند چھائی رہی۔تاہم  مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار ’’ناقص‘] درج کیا گیا، جبکہ نو اسٹیشنوں پر ’’انتہائی ناقص‘‘ سطح دکھائی دی۔ بدترین ریڈنگ دوارکہ کے این ایس آئی ٹی سے۳۲۴؍ اور بوانہ سے۳۱۹؍ درج کی گئی۔جہانگیرپوری، منڈکا، نہرو نگر، پوسا، ویوک وہار اور وزیرپور جیسے علاقے بھی۳۰۰؍ سے اوپر اے کیو آئی کے ساتھ ’’انتہائی ناقص‘‘ زمرے میں رہے۔ صرف آیا نگر، آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹی۳؍ اور مندر مارگ نے ’’معتدل‘‘ ہوا کا معیاردرج کیا۔اگرچہ منگل کی صبح، شہر کا اے کیو آئی۲۹۲؍ تھا، جس کے ساتھ اکشردھام، غازی پور اور آنند وہار جیسے کئی علاقے۳۱۹؍ کے قریب ریڈنگ کے ساتھ ’’انتہائی ناقص‘‘ زمرے میں چلے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK