Inquilab Logo

ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان کا فاتحانہ آغاز

Updated: January 14, 2023, 12:20 PM IST | Bhubaneswar

میزبان ہندوستان نے اپنے افتتاحی میچ میں اسپین کو۰۔۲؍گول شکست دےدی۔ ہندوستان نےکامیابی کے ساتھ ۳؍پوائنٹس حاصل کئے

The Indian player can be seen hitting a great shot against Spain
ہندوستانی کھلاڑی کو اسپین کے خلاف زبردست شاٹ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں ہندوستانی ٹیم نے جمعہ کو اچھا آغاز کرتے ہوئے یورپی ٹیم اسپین کو شکست دے دی۔ ہاکی ٹیم انڈیا نے پول ڈی کے میچ میں اسپین کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ حالانکہ گول کے فرق کی وجہ سے وہ گروپ میں دوسرے نمبرپر ہے۔ ہندوستان کی جانب سے پہلا گول پنالٹی کارنر پر امیت روہی داس نے ۱۲؍ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد ہندوستان کیلئے دوسرا گول ہاردک سنگھ نے کیا۔ انہوںنے۲۶؍ویں منٹ میں ہندوستان کی برتری کو دُگنا کردیا اور ٹیم کی فتح یقینی کردیا۔ میچ کے دوران ہندوستان کے آکاشدیپ سنگھ کو گرین کارڈ اور اسپین کے مارک رین کو یلو کارڈ ملا۔ 
ارجنٹائنا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی
  ارجنٹائنا نے جمعہ کو اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر ایف آئی ایچ  مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پول-اے کے میچ میں میکو کیسیلا نے تیسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کی جانب سے گول کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ارجنٹائنا نے ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔گزشتہ ورلڈ کپ میں ۷؍ویں نمبر پر رہنے والی ارجنٹائنا نے یہاں اپنی مہم کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی منٹ  میں جنوبی افریقہ کے گول پر حملہ کیا  تاہم جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور گیند پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد سینزویزل نیوبین گیند کے ساتھ ارجنٹائنا کے ڈی میں دوڑے لیکن ان کے دفاع نے گیند کو باہر دھکیل دیا۔ارجنٹائنا کو میچ کے دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی سے نوازا گیا، حالانکہ اسے برتری کیلئے  تیسرے کوارٹر تک انتظار کرنا پڑا۔ابتدائی ۳۰؍ منٹ میں کوئی بریک تھرو نہ ملنے کے باوجود ارجنٹائنا نےحریف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔ اسے فائدہ اس وقت ملا جب لوکاس ٹوسکانی کا پاس کیسیلا نے جال میں ڈالا۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے کوارٹر میں گول کی کئی کوششیں کیں لیکن ارجنٹائنا کے گول کیپر نے دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ایک گول سے فتح کو یقینی بنادیا۔
انگلینڈ نے ویلز کو ۵؍گول سے روند دیا
 جمعہ کو انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ویلز کو شکست دے کر مہم کا آغاز کیا۔ انگلینڈ نے ویلز کے خلاف ۰۔۵؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ پارک نکولس نے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد روپر فل نے ایک، اینسل لیام نے ۲؍ اور بینڈورک نکولس نے اسکور کیا۔
 اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے کوارٹر کے دوران ۲؍گول کئے۔ انگلینڈ کے لئے اینسل لیام نے تیسرا گول۳۷؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا جبکہ روپر فل نے۴۱؍ویں منٹ میں ایک اور گول کیا۔ ویلز کی ٹیم میچ میں۰۔۴؍سے پیچھے رہی۔ہاف ٹائم تک انگلینڈ نے ۲؍ گول کئے تھے۔پہلے کوارٹر کے بغیر گول رہنے کے بعد انگلینڈ نے دوسرے کوارٹر میں پنالٹی پر گول کر کے ویلز کے خلاف ۰۔۲؍گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔انگلینڈ نے دوسرے کوارٹر کے دوران ۷؍ پنالٹی کارنر حاصل کئے اس کے باوجودٹیم صرف ایک بار گول کرنے میں کامیاب رہی۔ویلز نے چوتھے کوارٹر کے ابتدائی ۳؍ منٹ میں ۳؍ بار ہدف کو نشانہ بنایالیکن ٹیم ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK