لوکیش راہل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے کلین سویپ کرلیا۔
EPAPER
Updated: October 14, 2025, 9:36 PM IST | New Delhi
لوکیش راہل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے کلین سویپ کرلیا۔
لوکیش راہل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے کلین سویپ کرلیا۔ہندوستان نے میچ کے پانچویں اور آخری روز درکار۵۸؍ رن بناکر میچ۷؍وکٹوں سے جیت لیا۔ کلدیپ یادو کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ رویندر جڈیجا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
5️⃣ wickets in the 1️⃣st innings 👌
— BCCI (@BCCI) October 14, 2025
3️⃣ wickets in the 2️⃣nd innings 👏
For his magical spells, Kuldeep Yadav bags the Player of the Match award in Delhi 🥇🫡
Scorecard ▶ https://t.co/GYLslRyLf8#TeamIndia | #INDvWI | @IDFCFIRSTBank | @imkuldeep18 pic.twitter.com/bkU7GqOILO
منگل کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روزمیزبان ہندوستانی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے ۵۸؍ رن درکار تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کو ۹؍ وکٹ درکار تھیں۔ چوتھے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے ملنے والے۱۲۱؍ رن کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر۶۳؍رن بنالئے تھے۔
𝙒.𝙄.𝙉.𝙉.𝙀.𝙍.𝙎 🏆
— BCCI (@BCCI) October 14, 2025
Congratulations #TeamIndia on a commanding Test series victory 🇮🇳
Scorecard ▶ https://t.co/GYLslRyLf8@IDFCFIRSTBank | #INDvWI pic.twitter.com/CQR9liagqy
یشسوی جیسوال۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے، پانچویں اور آخری روز ہندوستانی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز ۶۳؍ رن ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہل ۲۵؍ اور سائی سدرشن۳۰؍ رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ۔ سائی سدرشن اپنے گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں ۹؍ رن کا اضافہ کرنے کے بعد ۳۹؍ رن بناکر روسٹن چیز کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا
کپتان شبھ من گل تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو۱۳؍ رن بنانے کے بعد روسٹن چیز کی گیند پر جسٹن گریوز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔لوکیش راہل ۵۸؍رن اور دھرو جوریل۶؍رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔اس طرح ہندوستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو نہ صرف میچ میں ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی بلکہ دو میچوں کی سیریز بھی ۰۔۲؍ سے کلین سویپ کرلیا۔ کپتان روسٹن چیز نے دو جبکہ جومل واریکن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔سیریز میں کلین سویپ کے بعد اب ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
خیال رہے کہ کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ (۳۔۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد کے ایل راہل اور سائی سدرشن کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو ۱۲۱؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اسٹمپ تک ایک وکٹ پر ۶۳؍رن بنا لئے۔ ہندوستان کواب جیت کے لئے ۵۸؍رن درکار ہیں۔ جسٹن گریوز نے چائے کے بعد اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ۸۵؍گیندوں پر ۵۰؍ رن بنائے جس میں ۳؍ چوکے بھی شامل تھے۔ جسپریت بمراہ نے ۱۱۹؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر جےن سیلز (۳۲) کو آؤٹ کیا، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز ۳۹۰؍رن پر ختم ہو گئی اور ہندوستان کو جیت کیلئے۱۲۱؍ رنوں کا ہدف ملا۔ جسٹن گریوز اور جیڈن سیلز نے ۱۰؍ویں وکٹ کیلئے۷۹؍ رن جوڑے۔ اس جوڑی نے ۲۲؍ سے زائد اوور تک بلے بازی کی۔