ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہونے والا پہلا ٹی۲۰؍ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور تیز شروعات کی کوشش میں ابھیشیک شرما نیتھن ایلس کا شکار بن گئے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2025, 8:01 PM IST | Canberra
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہونے والا پہلا ٹی۲۰؍ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور تیز شروعات کی کوشش میں ابھیشیک شرما نیتھن ایلس کا شکار بن گئے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہونے والا پہلا ٹی۲۰؍ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور تیز شروعات کی کوشش میں ابھیشیک شرما نیتھن ایلس کا شکار بن گئے۔ بارش پھر شروع ہو گئی، جس سے کھیل کو۱۸؍ اوورز فی ٹیم تک کم کردیا۔ جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو سوریہ کمار یادو اور شبھ من گل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی۔ دونوں بلے باز اپنی نصف سنچری کے قریب تھے جب بارش ایک بار پھر لوٹ آئی، بالآخر میچ کو رد کرنا پڑا۔
Milestone unlocked 🔓
— BCCI (@BCCI) October 29, 2025
1️⃣5️⃣0️⃣ sixes and counting for Captain @surya_14kumar in T20Is 🔥
Updates ▶️ https://t.co/VE4FvHCa1u#TeamIndia | #AUSvIND pic.twitter.com/wyLphOxwII
ٹاس ہارنے کے بعد ابھیشیک شرما اور شبھ من گل کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے اسکور کیا۔ اس دوران چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر ایلس نے ابھیشیک شرما کو ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ابھیشیک شرما نے۱۴؍ گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ۱۹؍ رنز بنائے۔ پانچویں اوور کے اختتام کے بعد بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ پر ۴۳؍ رنز تھا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھی دھماکہ خیز بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔
۱۰؍ویں اوور میں بارش کی دوسری رکاوٹ کے وقت ہندوستان نے۴ء۹؍ اوور میں ایک وکٹ پر۹۷؍ رنز بنا لیے تھے۔ سوریہ کمار یادو۲۴؍ گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۳۹؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور شبھ من گل ۲۰؍ گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۷؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دو چھکوں کے ساتھ، سوریہ کمار یادو ۱۵۰؍ چھکوں تک پہنچنے والے روہت شرما کے بعد دوسرے ہندوستانی اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے نیتھن ایلس کے اوور میں چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا اور میچ کو رد قرار دے دیا۔
پنت کی واپسی نے انڈیا اے ٹیم میں توانائی پیدا کی ہے: سائی سدرشن
ہندوستان اے کے نائب کپتان سائی سدرشن نے بدھ کو کہا کہ رشبھ پنت کی واپسی سے ٹیم میں توانائی پیدا ہوئی ہے ۔ پنت اس میچ میں انڈیا اے ٹیم کے کپتان ہیں۔ رشبھ بھائی نے شروع میں ہی کہا کہ ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں ایک پرسکون اعتماد تھا جو صرف عزم سے آتا ہے۔ پیغام سادہ اور مضبوط تھا۔ ان کی موجودگی سب کو متحرک کرتی ہے۔ انہیں اسی ہمت اور جوش کے ساتھ واپس لانا بہت اچھا ہے۔ وہ زیادہ فٹ اور مضبوط نظر آتے ہیں۔
جنوبی افریقہ اے کے خلاف کل شروع ہونے والے چار روزہ میچ سے پہلے، رشبھ بھائی نے کہاکہ ہم یہاں جیتنے کے لیے ہیں۔ ان کی موجودگی سے زبردست حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے سادگی سے کہاکہ ’’نمبر تین بالکل اوپننگ کی طرح ہے۔ آپ نئی گیند کا سامنا کرتے ہیں، آپ ٹیمپو سیٹ کرتے ہیں، آپ اننگز کو سنبھالتے ہیں۔ چاہے میں اوپن کروں یا ایک نیچے آؤں، ذمہ داری ایک جیسی ہے: ہندوستان کے لیے ٹیمپو سیٹ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنی جگہ کو مستحکم کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کروں گا تو میں صرف اپنے لیے کھیلوں گا اور میں ایسا نہیں ہوں۔ میرا مقصد صرف ہندوستان کے لیے فائٹ جیتنا ہے۔