ہندوستانی تیر انداز شیتل دیوی نے پیر کو یہاں ایشین پیرا گیمز میں ویمنز کمپاؤنڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷۲۰؍میں سے ۷۰۴؍ پوائنٹس حاصل کئے اور عالمی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے نیا ایشین ریکارڈ قائم کیا۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 1:45 PM IST | Agency | Nagoya
ہندوستانی تیر انداز شیتل دیوی نے پیر کو یہاں ایشین پیرا گیمز میں ویمنز کمپاؤنڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷۲۰؍میں سے ۷۰۴؍ پوائنٹس حاصل کئے اور عالمی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے نیا ایشین ریکارڈ قائم کیا۔
ہندوستانی تیر انداز شیتل دیوی نے پیر کو یہاں ایشین پیرا گیمز میں ویمنز کمپاؤنڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷۲۰؍میں سے ۷۰۴؍ پوائنٹس حاصل کئے اور عالمی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے نیا ایشین ریکارڈ قائم کیا۔ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی ۱۹؍ سالہ شیتل دیوی نے درست نشانہ بازی کی۔ انہوں نے اپنے ۷۲؍ تیروں میں سے ۵۷؍میں پورے ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کئے، جن میں ۳۲؍ ایکس (نشانے کے سب سے اندرونی اسکورنگ زمرے میں لگنے والے شاٹس) شامل تھے۔پیرس پیرالمپکس کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی نے اس طرح ۶۹۸؍پوائنٹس کے رواں سال مارچ میں بنائے گئے اپنے پچھلے ایشین ریکارڈ سے ۶؍ پوائنٹس زیادہ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی سے منسوب کیا گیا نایاب پھول
جہاں تک عالمی ریکارڈ کا تعلق ہے تو ترکی کی اوزنور گردی نے ۲۰۲۴ء میں پیرس پیرالمپکس کھیلوں میں ۷۰۴؍ پوائنٹس کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ ایشین گیمز کی موجودہ چمپئن شیتل نے ۲۰۲۳ء میں ہانگژو میں ایشین پیرا گیمز کے اپنے ہی ۶۸۰؍ پوائنٹس کے ریکارڈ کو بہتر کیا۔ انہوں نے ان کھیلوں میں ۲؍ طلائی (انفرادی اور مکسڈ ٹیم) اور ایک چاندی (ڈبلز) کا تمغہ جیتا تھا۔
ایشین گیمز میں پہلی بار حصہ لے رہی پائل ویمنز کمپاؤنڈ کوالیفائنگ میں ۶۷۵؍پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں مقام پر رہیں۔شیتل اور پائل کی مشترکہ کوششوں سے ہندوستانی ویمنز کمپاؤنڈ ٹیم کوالیفائنگ ٹیبل میں ۱۳۷۹؍ پوائنٹس کے مشترکہ اسکور کے ساتھ سرفہرست رہی۔ چین نے ۱۳۳۸؍پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہندوستان نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ پانچویں نمبر کی تھائی لینڈ اور چوتھے نمبر کی قزاخستان کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔